• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شاہد حیات کو برقرار رکھنے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

شائع May 14, 2014
ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہد حیات، فائل فوٹو۔۔۔
ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہد حیات، فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہد حیات عہدے پر برقرار رکھنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ حکومت نے او پی ایس افسروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کراچی آپریشن میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے شاہد حیات کی موجودہ عہدے پر موجودگی کو ضروری تصور کیا جارہا ہے۔

شاہد حیات کے کریڈٹ پر متعدد ہائی پروفائل کیس ہیں تاہم مرتضی بھٹو کیس کے حوالے سے وہ طویل عرصے تک خبروں میں رہے تھے کیونکہ جس وقت یہ واقعہ ہوا شاہد حیات اس وقت اے یس پی تھے۔

مرتضی بھٹو قتل کیس میں وہ دیگر پولیس افسروں کے ساتھ دو سال تک جیل میں بھی رہ چکے ہیں۔

شاہد حیات نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور 1991 میں پنجاب پولیس میں سروس جوائن کی اس کے کچھ عرصے بعد ہی سندھ پولیس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024