• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستانی فلم ماہِ میر

شائع May 13, 2014

دو ہزار تیرہ میں پاکستان فلم انڈسٹری کی کئی فلمیں کامیاب ثابت ہوئیں، فنکاروں کو مستقبل میں بھی شائقین کے معیار پر پورا اترنے کی امید ہے۔

پے در پے کئی فلموں کی کامیابی نے فنکاروں کا حوصلہ بڑھا دیا اور فلم بین بے تابی سے نئی فلموں کے منتظر ہیں۔

فلم بینوں کی بے چینی کو بھانپتے ہوئے پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی نئی تخلیق میں مصروف ہوگئے۔

شائقین سینما کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلمیں اپنی کامیابیوں سے مداحوں کے دل جیت چکی ہیں اور معیاری فلموں کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

پاکستانی فلم "ماہِ میر" ایسی ہی نئی کاوش ہے، جو اردو ادب کے معروف شاعر میر تقی میر کی زندگی اور شاعری سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

فلم میر تقی میر کی اردو زبان سے والہانہ محبت اور اسے اپنی شاعری کے زریعے گلی بازاروں میں عام کرنے کی جدوجہد پر بنائی گئی ہے۔

ساتھ ہی فلم میں میر تقی میر کے عشق کی گہرائی کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔

ماہ میر کی مرکزی کاسٹ میں فہد مصطفی، ایمان علی، منظر صہبائی، اور صنم سعید شامل ہیں۔

جبکہ فلم کی ہدایت کاری انجم شہزاد اور سرمد صہبائی نے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024