افغان فوجی پاکستانی سرحد سے گرفتار
پشاور: افغان نیشنل آرمی ( اے این اے) کے ایک اہلکار کو غیر قانونی طور پر پاکستانی سرحد عبور کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستانی سیکورٹی فورسز نے پاک افغان طورخم سرحد سے افغان نیشنل آرمی کے ایک اہلکار کو اس وقت گرفتار کیا جب اس نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کی۔
سرکاری ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اے این اے اہلکار زبیع اللہ کو پاکستانی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ اس کے پاس درست دستاویزات نہیں تھیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اہلکار کومزید تفتیش کے لئے لنڈی کوتل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں