• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

خیبر ایجنسی: نامعلوم افراد کا نیٹو کنٹینرز پر حملہ

شائع May 10, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں نیٹو کے لیے سامانِ رسد لے جانے والے دو کنٹینرز پر ہفتے کو نامعلوم افراد نے حملہ کیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

لیکن، حملہ آوروں نے بعد میں ان میں سے ایک کنٹینر کو آگ لگا دی۔

یہ واقعہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرور میں پیش آیا۔

فورسز کے مطابق مسلح افراد نے پہلے کنٹینرز پر فائرنگ کی اور بعد میں ان میں سے ایک کو آگ لگا دی۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم طالبان عسکریت پسند افغانستان میں نیٹو سپلائی کی ترسیل متاثر کرنے کے لیے اس طرح کے حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی خیبر ایجنسی کے راستے افغانستان جانے والے نیٹو کے کنٹینرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025