• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

غیر قانونی موبائل سمز بند کرانے کی قرارداد منظور

شائع May 5, 2014
یکم جون سے سمز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت نادرا کے ذریعے جاری ہونگی۔

فائل فوٹو۔۔۔
یکم جون سے سمز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت نادرا کے ذریعے جاری ہونگی۔ فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: سندھ اسمبلی نے غیر قانونی موبائل سمز سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی رکن سیما ضیاء نے غیر قانونی موبائل فون سمز کے خلاف قرارداد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سمز دہشت گردی میں استعمال ہورہی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کا ڈیٹا نکلوایا تو ان کے نام پر 7 سمیں جاری ہوئی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کے پاس سے پانچ ہزار سمز بر آمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یکم جون سے سمز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت نادرا کے ذریعے جاری ہونگی۔

بعد ازاں سندھ اسمبلی نے غیرقانونی موبائل فون سمز بند کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024