• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

'پاکستان کا 'نیا سسٹم

شائع May 4, 2014
فلم دی سسٹم میں شیراز اور کشف علی کا ایک انداز۔
فلم دی سسٹم میں شیراز اور کشف علی کا ایک انداز۔

پاکستان میں جہاں سینما گھر دوبارہ مقبولیت حاصل کرتے جا رہے ہیں ،وہیں ملکی کی فلمی صنعت بھی بڑی تیزی سے فلمیں پیش کرنے لگی ہے۔

شہزاد غفور کی فلم 'دی سسٹم' بھی ایک ایسی ہی کوشش ہے جس کا سب کو بے تابی سے انتظار ہے۔

یہ فلم اگلے مہینے نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ چھبیس اپریل کو فلم کا گانا 'سیوں رے' باقاعدہ طور پر ریلیز کیا گیا۔

گانے کو پاکستان کی کومل رضوی اور انڈین گلوکار جاوید علی نے اپنی آوازیں دی ہیں۔

یہ گانا بولی وڈ کے نغمہ نگار مہیت پھاٹک نے لکھا جبکہ ہدایت کار سہالیش سوامی ہیں۔

گانے کے حوالے سے کومل رضوی نے بتایا کہ انہوں نے اسے ممبئی میں سہالیش کے سٹوڈیو میں ریکارڈ کیا۔

'جاوید علی کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ تھا۔مجھے اس گانے سے پہلے روز ہی پیار ہو گیا تھا'۔

فلم کی کاسٹ میں ندیم بیگ، شفقت چیمہ، مریم علی حسین، نیئر اعجاز، سارہ، رابعہ تبسم شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024