• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد: میٹرو بس سروس پر کام شروع

شائع May 2, 2014
تصویر بشکریہ  قلبے علی۔
تصویر بشکریہ قلبے علی۔

اسلام آباد: اسلام آباد کی میٹرو بس سروس کے پہلے مرحلے پر انوائرنمنٹل امپیکٹ اسسمنٹ (ای آئی اے) کی سماعت سے قبل ہی کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پشاور موڑ اور آئی جے پرنسپل روڈ کے درمیان کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ای آئی اے کی سماعت وفاقی دارالحکومت میں تین مئی کو ہوگی۔ تاہم کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ ای آئی اے اس حوالے سے کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں۔

پراجیکٹ مینیجر زاہد سعید کے مطابق پراجیکٹ سے ماحول کو نقصان نہیں پہنچے گا اور اسے شروع کرنا درست قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانٹریکٹر درخت نہیں کاٹ رہے بلکہ سی ڈی اے انہیں دیگر مقامات پر لگانے کے لیے اکھاڑ رہی ہے۔

اسی طرح سی ڈی اے میں بھی ایک کانٹریکٹر کا کہنا ہے کہ کانٹریکٹر دارالحکومت کے ماحولیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے یہ واضح ہے کہ ای آئی اے پراجیکٹ کے خلاف نہیں رپورٹ نہیں کرے گا۔

تاہم زمینی حقائق باتوں سے مختلف ہیں جہاں درختوں کو سی ڈی اے عملے کی نگرانی میں بری طرح اکھاڑا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024