• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خود کو آگ لگائی اور سیاستدان سے چمٹ گیا

شائع April 30, 2014
دور درشن ٹی وی کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران تماشائیوں میں سے ایک شخص خود کو نذرآتش کرکے مہمان سیاسی شخصیت سے لپٹ گیا۔ —. فوٹو اے ایف پی
دور درشن ٹی وی کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران تماشائیوں میں سے ایک شخص خود کو نذرآتش کرکے مہمان سیاسی شخصیت سے لپٹ گیا۔ —. فوٹو اے ایف پی

لکھنؤ: شمالی ہندوستان میں پولیس اور ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ منگل کے روز مباحثے پر مبنی ایک ٹیلیویژن شو کا یوں خوفناک اختتام ہوا کہ اس پروگرام میں شریک ناظرین میں سے ایک شخص نے خود کو نذرِ آتش کرکے ایک مقامی سیاستدان کے ساتھ چمٹ گیا۔اب دونوں افراد ہسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انتخابات سے متعلق یہ ٹی وی شو پیر کے روز لکھنؤ شہر سے تقریباً 160 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک قصبے سلطان پور میں ہندوستان کے سرکاری ٹی وی چینل دور درشن کے لیے ریکارڈ کیا جارہا تھا۔

ایک شخص جس کا نام پولیس نے درگیش کمار سنگھ بتایا ہے، تقریباً ڈیڑھ سو افراد پر مشتمل ناظرین کے ہجوم میں سے اچانک باہر نکلا اور اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ، پھر بہوجن سماج پارٹی کے مقامی رہنما قمرزمان فوجی کے ساتھ لپٹ گیا، پھر دیکھتے ہی دیکھتے دونوں کو آگ کے شعلوں نے نگل لیا۔

درگیش کمار سنگھ کا جسم پچانوے فیصد تک جل گیا ہے اور اس کے بچنے کے امکانات کم ہیں، جبکہ قمر زمان فوجی کی حالت نازک ہے، ان کے جسم کا پچھتر فیصد حصہ آگ سے متاثر ہوا ہے۔

مقامی فوٹوگرافر پنکج کمار گپتا نے بتایا ’’یہ شخص نہایت تیزی کے ساتھ اسٹیج پر پہنچا اور خود پر پٹرول چھڑکنے لگا، پھر اس نے سیاسی مہمان کو مضبوطی کے ساتھ گلے لگانے کے بعد خود کو آگ لگالی۔‘‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024