• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

اشرف وتھرا گورنر اسٹیٹ بینک مقرر

شائع April 29, 2014
اسٹیٹ بینک آف پاکستان۔ فائل فوٹو
اسٹیٹ بینک آف پاکستان۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے اشرف محمود وتھرا کو باقاعدہ طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا گورنر مقرر کر دیا ہے۔

جنوری میں یاسین ملک کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت مستعفی ہونے کے بعد اشرف کو عبوری طور پر یہ عہدہ سونپا گیا تھا تاہم اب باقاعدہ طور پر انہیں اس منصب پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

یاسین انور نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مرکزی بینک کے صدر کی حیثٰت سے استعفیٰ دیا تھا تاہم یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ ماہرین نے یاسین اور وزیر خارجہ کے درمیان پالیسی میں اختلافات کی نشاندہی کی تھی۔

وتھرا کو کو گیارہ مارچ 2013 کو اسٹیٹ بینک کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا گیا تھا۔

ان کے پاس کمرشل اور انویسٹمنٹ بینکاری کا 35 سالہ تجربہ ہے اور وہ امارات بینک انٹرنیشنل، امریکن ایکسپریس اور اے این زی گرنڈلے جیسے نامور بینکوں میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

اسٹیٹ بینک سے قبل وتھرا نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور گروپ چیف کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024