سندھ اسمبلی: کم عمری میں شادی کیخلاف بل منظور
کراچی: سندھ اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادی کے خلاف بل منظور کرلیا ہے جس کے بعد شادی کی کم سے کم عمر اٹھارہ ہوگئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے مرد اور اس کے والدین کو تین سال قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بل پاس ہونا خوش آئند ہے مگر عملدرآمد میں وقت درکار ہوگا ۔
سندھ اسمبلی میں منظور کیے جانے والے بل کے مطابق شادی کی کم سے کم عمر اٹھارہ سال ہونی چاہئیے۔
اس بل کو پہلی مرتبہ شرمیلا فاروقی اور روبینہ قائمخانی نے 2013 میں پیش کیا تھا۔