• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آمنہ الیاس اور جدید دور

شائع April 25, 2014
فوٹو بشکریہ وائٹ اسٹار
فوٹو بشکریہ وائٹ اسٹار

آج کا آرٹسٹ ٹیکنالوجی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی سے پریشان تو نہیں لیکن حیران ضرور ہے۔

اس کی نظر میں ٹیکنالوجی نے کچھ ایسے سوالات کھڑے کر دیے ہیں جن کا جواب حاصل کرنا ضروری اس لیے ہے تاکہ ہم آنے والے وقت کے لئے اپنے آپ کو تیار کر سکیں۔

آرٹسٹ آمنہ الیاس کے ان خیالات کو آج کل کراچی کی کینوس آرٹ گیلری میں ایک دلچسپ نمائش کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

آمنہ الیاس کے فن پارے سکلپچر کے ذیل میں آتے ہیں، انہوں نے زیادہ تر کام گلاس کی ایک قسم 'پرسپیکس' کے ساتھ کیا ہے اور کہیں کہیں لکڑی کا استعمال بھی ہے۔

بنیادی طور پر وہ آج کل کی سائنسی ترقی کو اس عہد کے تناظر میں دیکھتی ہیں جب چیزیں سادہ ہوا کرتی تھیں۔

جیسا کہ محبّت اور اس سے جڑے لوازمات، مثال کے طور پر انہوں نے اپنے ایک فن پارے 'میسیج سینٹ' میں آج کے دور کی کمیونیکشن کے طریقوں کو لے کر، یعنی ای میل وغیرہ، محبت کی بات کو ادھورے انداز میں چھوڑ دیا ہے۔

میسیج اور سینٹ کے بیچ کا فاصلہ اتنا ہے کہ وہ پیغام کی اہمیت کو مختلف زاویوں سے دیکھنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

اسی کے ساتھ آمنہ الیاس نے اپنی اس نمائش کے ذریعے کچھ عظیم فنکاروں کو بھی یاد کیا ہے اور ان کے کام کو آج کے دور حوالے سے دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے، یہ نمائش پہلی مئی تک جاری رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024