• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm

بولی وڈ اسٹارز ووٹ ڈالنے میں بھی آگے

شائع April 24, 2014 اپ ڈیٹ April 25, 2014

ہندوستان کی تاریخ کے طویل مدتی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں گیارہ ریاستوں کی ایک سو سترہ نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریاست تامل ناڈو کی اُنتالیس، مہاراشٹر کی انیس، اور اُتر پردیش کی بارہ ریاستوں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

چھٹے مرحلے کی ووٹنگ میں اکیس کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ دو ہزار سے زائد امیدوار ووٹروں کے رحم و کرم پر ہیں۔

اس موقع پر بولی وڈ اداکار بھی کسی سے کم نہیں اداکار جہاں الیکشن لڑنے میں پیش پیش ہیں وہیں اپنے ووٹ بھی کاسٹ کر کے حق رائے استعمال کر رہے ہیں اور ایک بہترین لیڈر کا چناؤ چاہتے ہیں۔

انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جہاں ووٹنگ بغیر کسی وقفے کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک جاری رہے گی جبکہ انتخابات کے نتائج کا اعلان سولہ مئی کو کیا جائیگا۔

امیتابھ بچن بھی اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریہ رائے بچن کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچے۔
امیتابھ بچن بھی اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریہ رائے بچن کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچے۔