• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ اسٹارز ووٹ ڈالنے میں بھی آگے

شائع April 24, 2014 اپ ڈیٹ April 25, 2014

ہندوستان کی تاریخ کے طویل مدتی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں گیارہ ریاستوں کی ایک سو سترہ نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریاست تامل ناڈو کی اُنتالیس، مہاراشٹر کی انیس، اور اُتر پردیش کی بارہ ریاستوں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

چھٹے مرحلے کی ووٹنگ میں اکیس کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جبکہ دو ہزار سے زائد امیدوار ووٹروں کے رحم و کرم پر ہیں۔

اس موقع پر بولی وڈ اداکار بھی کسی سے کم نہیں اداکار جہاں الیکشن لڑنے میں پیش پیش ہیں وہیں اپنے ووٹ بھی کاسٹ کر کے حق رائے استعمال کر رہے ہیں اور ایک بہترین لیڈر کا چناؤ چاہتے ہیں۔

انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جہاں ووٹنگ بغیر کسی وقفے کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے تک جاری رہے گی جبکہ انتخابات کے نتائج کا اعلان سولہ مئی کو کیا جائیگا۔

امیتابھ بچن بھی اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریہ رائے بچن کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

فیشن آئیکون کا خطاب رکھنے والی سونم کپور ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کافی خوش ہیں۔

تصویر میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

سابق انڈین کرکٹر سچن ٹنڈولکر اپنی بیوی انجلی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد۔

اداکار، ڈائریکٹر و پروڈیوسر رشی کپور نے ممبئی میں ووٹ کاسٹ کیا۔

ڈمپل گرل پریتی زنٹا  فلم نگری سے بے شک دور ہیں لیکن ووٹ کاسٹ کرنے میں پیچھے نہ رہیں۔

بولی وڈ کی گلیمرس اداکار سونالی باندرے زیادہ تر ٹی وی شوز میں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے اپنا ووٹ ممبئی میں کاسٹ کیا۔

انڈین ٹی وی چینلز پر منفرد کرداروں سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے والی کارتیکا دیسائی بھی ووٹ کاسٹ کر گئیں۔

بولی وڈ کی پر کشش اداکار پریزاد زوبیرین نے بھی ممبئی میں ووسٹ کاسٹ کیا۔

سیکیورٹی خدشات کے باوجود بوبی دیول بھی ووٹ کاسٹ کرنے آئے۔

بولی وڈ اداکار کونال کوہلی چھٹے مرحلے کی ووٹنگ  کا حصہ بنے۔

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان بھی اپنی بیوی کرن راؤ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، خیال رہے کہ انڈیا میں سب سے بڑے انتخابی دنگل میں ہر طبقہ کے لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں پیش پیش ہیں۔