• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایران کی مسلّح افواج کا دن

شائع April 19, 2014

ایران میں جمہع کے روز یوم افواج منایا گیا، آرمی ڈے کے حوالے سے ایک فوجی پریڈ بھی ہوئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج، اسلام پسندی، وطن پرستی اور عوامی حکمرانی کا مظہر ہیں۔

صدر مملکت نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے دارالحکومت تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کے مزار مقدس کے اطراف میں مسلح افواج کی فوجی پریڈ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سخت ترین ایام میں بھی اپنے نظام، وطن اور ملک کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ افواج مسلط کردہ آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران سینہ سپر بنی رہی اور عزت و شرف اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فریضے پر مکمل عمل کیا۔

مسلح افواج نے جنگ کے ہر شعبے نیز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنگی منصوبوں میں بھی بھرپور تعاون کیا اور دشمنوں کے مقابلے میں پائمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی ہر قسم کی جارحیت کا جواب دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے یوم مسلح افواج کو ایرانی قوم کی قوت، اسلامی اور فداکار مسلح افواج سے عوام کی وابستگی کا دن قرار دیا اور کہا کہ یوم مسلح افواج، مسلح افواج میں اتحاد و يکجہتی اور نشاط و شادابی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت، ایران کے سیاسی حکام و سفارتکار ڈیپلومیسی اور سیاسی مہم کے میدان میں سرگرم عمل ہوتے ہوئے عالمی طاقتوں کے ساتھ منطقی مذاکرات اور شجاعت و بہادری کے ساتھ اپنے ملک کے مفادات کا دفاع کررہے ہیں تو اس کے پیچھے ایرانی عوام کی رائے و حمایت، رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت و رہنمائی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا اقتدار کار فرما ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات میں پوری دنیا کو اس بات کا پیغام دیا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام، منطق کے حامی اور جنگ  وجارحیت کے خلاف ہیں۔

جنھوں نے کبھی کسی ملک کو جارحیت کا نشانہ نہیں بنایا ہے اور ایران کے خلاف انجام پانے والی ہر طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا ہے۔

ایران کا اسلامی جمہوری نظام، شجاع و بہادر فوج رکھنے کے باوجود کسی بھی طاقت کو جارحیت کا مظاہرہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali Apr 21, 2014 03:31am
اس ایران میں ملائی مقتدران نے افواج پاسداران بسیجی اور بہت سے خفیہ نیٹورکس کے ذریعے اپنی سپریم حیثیت کو برقرار رکھا ہوا ہے عوام میں ان کے خلاف ۔۔۔۔۔۔پائی جانے والی نفرت کو یہ ملا امریکہ دشمنی کے نعروں کے ذریعے زائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب یہ زیادہ چلنے والا نہیں