• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

بنگالیوں کے نئے سال کا جشن

شائع April 15, 2014

بنگلہ دیش میں ہزاروں شہری نئے بنگلہ یا پہلا بے ساکھ کے استقبال کیلئے سٹرکوں پر نکل آئے شہریوں نے ہاتھوں میں مختلف شکلوں کے رنگا رنگ مجسمے اُٹھا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں کا رخ کرلیا اور ریلی نکالی۔

بنگلہ دیش میں بنگال کے نئے سال کے موقع پر ہر طرف خوشی کا ماحول چھا گیا۔

لڑکیوں نے بنگلہ دیشی جھنڈے کے رنگ اپنے چہروں پر رنگے ہوئے تھے جبکہ کئی خواتین خوشی میں رقص کرتی نظر آئیں۔

اس موقع پر بچوں نے خوب تفریح کی۔
اس موقع پر بچوں نے خوب تفریح کی۔
رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس مرد، خواتین اور بچے ڈھاکا کی سڑکوں پر پریڈ کرتے ہیں جبکہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پرفارمنگ گروپس اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں نے مل کر بھنگڑا بھی کیا۔

ریلی میں بنگال ٹائیگر، مچھلی اور بطخ کی شکلوں کے رنگا رنگ فلوٹس بھی نکالے گئے۔

بنگالی نئے سال کا آغاز بیساکھی میلہ سے ہوتا ہے، اس دن بنگلہ دیش میں عام تعطیل ہوتی ہے اور لوگ روایتی کھانے کھاتے ہیں۔

بنگالی نیا سال مغل بادشاہ اکبر کے دور میں متعارف کروایا گیا۔ ہندوستانی بنگال اور تریپورہ میں پرانے کیلنڈر کے مطابق نیا سال پندرہ اپریل سے شروع ہوتا ہے۔