• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

بھکر: آدم خور بھائیوں کی واپسی

شائع April 14, 2014 اپ ڈیٹ April 16, 2014

بھکر: بھکر میں مُردوں کا گوشت کھانے پر سزا پانے والے بھائیوں نے دوبارہ انسانی گوشت کھانا شروع کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے بچے کے اعضاء برآمد کرلیے اور دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش بچے کا گوشت کھانے کا اعتراف کیا ہے۔

عارف اور اس کے بھائی کو تین سال پہلے بھی مردہ انسانوں کا گوشت کھانے پر دو سال قید ہوچکی ہے ایک سال پہلے دونوں بھائی رہا ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے جیل سے سزا پوری ہونے کے بعد دوبارہ انسانی گوشت کھانا شروع کردیا۔

عارف کا دوسرا بھائی فرار ہوچکا ہے۔تھانہ صدر دریا خان پولیس نے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور فرار ہونے والے ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پاکستان نے انسانی گوشت کھانے کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈی پی او بھکر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

kamran Apr 14, 2014 08:53pm
Oh, there no law against eating human flesh. No wonder Taliban's are roaming around free.
Kaleem Apr 15, 2014 02:49am
punishment for only two years for such a barbaric act? The govt must increase the punishment otherwise people like these will keep on increasing

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024