• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بیساکھی کا میلہ شروع

شائع April 14, 2014

سکھ برادری کا مذہبی تہوار 'بیساکھی'گزشتہ روز حسن ابدال میں شروع ہوگیا، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری گورو دوارہ پنجہ صاحب جمع ہوگئے ہیں۔ جس کے لیے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں، بیساکھی کے موقع پر مقدس رسم کے طور پر ہر یاتری اپنا ہاتھ پنجے کے نشان پر رکھتا ہے ۔

یہ تہوار ہر سال چودہ اپریل کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں رہنے والے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے۔

بیساکھی کا تہوار سکھوں کے لیے مذہبی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دن ان کے دسویں گرو (گروگوبند سنگھ) نے پانچ پیاروں کا امتحان لے کر سکھ مذہب میں ذات پات کے تصّور کو ختم کیا تھا۔

اس کو منانے کا مقصد آپس میں اَخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی کسان گندم کی فصل کی کٹائی بھی شروع کرتے ہیں جو ان کے لیے انتہائی مسرت اور خوشی کا باعث ہوتا ہے۔

بیسا کھی کے تہوار حوالے سے پنجاب بھر کے شہروں میں میلے منائے جاتے ہیں اور ہر کوئی اپنی عقیدت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتا ہے۔

بیساکھی سکھ مذہب کا سب سے بڑا اور پرانا تہوار ہے جو ہر سال 13 اور 14 اپریل کو منایا جاتا ہے۔

پنجاب کے کسان بیساکھی کو بطور تہوار مناتے ہیں کیونکہ اس وقت بہار اپنے عروج سے اختتام کی طرف بڑھتی ہے، پھول اپنی خوشبو بکھیر رہے ہوتے ہیں اور آم کے درختوں پر بُور اور کلیوں کی بہتات ہوتی ہے۔

اس موقع پر مختلف کرتب بھی دکھائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔

سکھ اس تہوار کے حوالہ سے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے ہر سال ہندوستان اور دُنیا بھر سے پاکستان آتے ہیں اور اس سال بھی سکھ مذہب کی تین چار سویں خالصہ جنم دن (بیساکھی) کی تقریبات میں شرکت کےلۓ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں موجود ہیں

سکھ مذہب کے لوگ بیساکھی کے دن گردواروں میں جمع ہو کر مذہبی عبادت کرتے ہیں، اس دن پیلے رنگ کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

اس موقع پر غسل کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ بعض بچے غسل کے بعد دھوپ میں بیٹھتے ہیں۔

گرودوارہ پنجہ صاحب کے مقدس تالاب میں عقیدت مند غسل کرتے ہیں۔