• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ راؤنڈ اپ

شائع April 8, 2014

شاہ رخ ہو یا دپیکا پڈوکون، عمران خان یا سوناکشی سنہا ہماری نظر اور پہنچ سے کوئی دور نہیں اور اس کا ثبوت ہے بولی وڈ سے لی گئی یہ تازہ تازہ مصالحے دار خبریں، جو مزاج پر اثر انداز ضرور ہوتی ہیں۔

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو فلم کی کامیابی کی ضمانت کہا جائے تو بیجا نہ ہو گا اور اسکی بہترین مثال انکی نئی آنے والی فلم ہیپی نیو ایئر کا ریلیز سے پہلے ہی 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنا ہے ۔یش راج فلمز نے 125 کروڑ روپے میں اس فلم کے سینما رائٹس ، ایک نجی ٹی وی چینل نے 65 کروڑ میں فلم کے سیٹلائٹ حقوق جبکہ ٹی سیریز نے 12 کروڑ روپے میں کنگ خان کی فلم کے گانوں کے رائٹس حاصل کر لئے ہیں ۔

جان ہے تو جہاں ہے سلو بھائی نے الکوحل ، سگریٹ نوشی سے جان چھڑائی اور صحت مند زندگی کے اصولوں کی پیروی کرنے لگے۔ اداکار نے اپنے گھر کے باغیچے میں آلو ، کدو اور ٹماٹر اگا لیے ہیں اور ان سبزیوں کی خوب دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

معروف ہندوستانی فلمساز مہیش بھٹ نے امریکہ میں سکھوں کے قتل عام پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ مہیش بھٹ نے کہا کہ ایک امریکی گوردوارے میں سکھوں کے قتل اور 1984 میں دہلی میں ہونے والے سکھوں کے فسادات کے تناظر میں مناظر فلمائیں گے ،اس فلم کے ذریعے وہ مذہبی انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کریں گے ۔

ہندوستانی فلموں کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی بھی ایک موبائل فون کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے، انہوں نےادارے سے دو کروڑ روپے کی ڈیل کی ہے اور وہ پہلی بار کسی پراڈکٹ کیلئے اشتہاری مہم کا حصہ بنیں گے ۔

گلیمرس گرل دپیکاپڈوکون نئی فلم 'باجی راؤ مستانی' میں مستانی کا مرکزی کردار نبھائیں گی۔ فلم میں ان کے مدمقابل ہیرو رنویر سنگھ ہی ہوں گے ،کچھ روز قبل اس فلم سے دپیکا پڈوکون کے آؤٹ ہو نے اور پر یا نکا چوپڑا کے اِن ہو نے کی خبر یں گر دش کر رہی تھیں جو غلط ثابت ہو ئی ہیں ۔

کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ازجلد دوبارہ اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔انہیں مختصر کرداروں کی آفر تو ہورہی ہے جنہیں وہ فی الحال قبول نہیں کررہیں بلکہ وہ اچھے اور جاندار رول کی تلاش میں ہیں۔

بولی وڈ اداکارعمران خان نے کہا ہے کہ وہ جان بو جھ کر فلموں میں کام کرنے کیلئے دوسرے اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ طلب کرتے ہیں اور صرف اتنے پیسے مانگتے ہیں جتنے فلمساز دے سکے اور فلم فلاپ ہونے کی صورت میں اسے زیادہ نقصان نہ ہو، انہوں نے کہا وہ آئندہ بھی فلمی دنیا میں جدوجہد اسی طرح جاری رکھیں گے اور اپنے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے ۔

نرگس فخری نے کہا ہے کہ بولی وڈ کے مقابلے میں ہالی وڈ کی لڑکیاں زیادہ حقیقی معلوم ہوتی ہیں کیونکہ وہ جیسی ہوتی ہیں ان کو ویسا ہی دکھایا جاتا ہے جبکہ بولی وڈ نقلی بالوں اور میک اپ کی دنیا ہے، اسلئے انہیں ہالی وڈ حقیقی جبکہ بولی وڈ بالکل مصنوعی دنیا لگتی ہے ۔

بولی وڈ اداکار سوناکشی سنہانے امید ظاہر کی ہے کہ انتخابات کے بعد ان کا ملک بدعنوانی سے پاک ہوجائے گا جبکہ سیاسی نظام میں بھی تبدیلی آئے گی۔