• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ملائشین طیارہ تاحال گمشدہ

شائع April 8, 2014

بحرہند کی گہرائیوں میں ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کے ملبے کی روبوٹک تلاش آج سے شروع ہو رہی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ سطح پر طیارے کی تلاش کے امکانات بہت کم ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کے سربراہ آگنس ہوسٹن کے مطابق ایک ماہ سے جاری تلاش اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، کیونکہ بلیک باکس کی بیٹریاں لگ بھگ ختم ہوچکی ہیں۔

ملائیشین طیارے کی گمشدگی کو آج پورا ایک ماہ ہوگیا، بحرہ ہند میں لاپتہ طیارے کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

آٹھ مارچ کو ملائیشین طیارہ ایم ایچ تھری سیون زیرو نے کوالالمپور سے بیجنگ کےلیے اڑان بھری مگر چند گھنٹوں بعد پراسرار طور پر ایسا غائب ہوا کہ آج تک سراغ نہ مل سکا۔

ایک ماہ مکمل کے باوجود جدید ٹیکنالوجی اور کئی ممالک کی سرچ ٹیمیں لاپتہ طیارے کا پتہ چلانے میں تاحال ناکام ہیں۔

طیارے کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا یہ سوال حکام کے لیے اب تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے قریب گمشدہ طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بیجنگ اور کوالالمپور میں بدقسمت مسافروں کیلئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے، طیارے کے بلیک باکس کے سگنلز دوبارہ وصول کرنے کی کوششیں جاری ہیں، کامیابی کی صورت میں ملبے کی تلاش کے لیے سمندر میں خودکار آبدوز اتاری جائیں گی۔