• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

سبی: جعفر ایکسپریس میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

شائع April 8, 2014 اپ ڈیٹ April 9, 2014

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں گزشتہ روز منگل کو ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس میں دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 17 ہوگئی ہے، جبکہ 45 سے زائد زخمی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں بہت سے ایسا افراد بھی شامل ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ڈی پی او سبی غلام عباس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ شدت پسندوں نے سبی ریلوے اسٹیشن پر آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پنڈی جانے والی ٹرین ریلوے اسٹیشن پہنچی، ایک زوردار دھماکا ہو گیا جس کے باعث ٹرین میں آگ لگ گئی اور خواتین اور بچوں سمیت 17 مسافر جل کر ہلاک ہو گئے۔

'ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں'۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خدشہ ظاہر کیا کہ دھماکے میں خاتون ملوث ہو سکتی ہے۔

جھلس جانے کے باعث لاشیں بری طرح متاثر ہوئیں اور تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آگ پھیلتی رہی اور اس نے چار بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ زیادہ تر افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

شدت پسندی کا شکار ہونے والی مسافر ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے محکمہ صحت کو بولان میڈیکل کمپلیکس ار سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔

سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے لیکن ہسپتال میں کوئی سرجن موجود ہیں جبکہ اعلیٰ طبی سہولیات بھی موجود نہیں جس کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ابھی تک کسی نے بھی اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن غلام عباس نے خدشہ ظاہر کیا کہ دھماکے میں بلوچ علیحدگی پسند ملوث ہوسکتے ہیں۔

یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا جب ایک دن قبل ضلع قلات میں فرنٹیئر کورپس کی کارروائی میں 30 سے زائد شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے اور مذکورہ واقعہ اس کا ردعمل ہو سکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Toofan Apr 08, 2014 09:32pm
ایك اور دھماكہ جس میں بیگناہ لوگ مارے گئے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب طالبان نے جنگ بندی كا اعلان كیا ہے . میں پہلے بھی كہہ رہا تہا اور آج بھی كہہ رہا ہوں كہ طالبان بھروسے كی لائق نہیں ہیں اور ان كی اپنے ہی بنائی ہوی گروہ ایسے كارروائیاں جاری ركھتے ہیں . جنگ بندی كا اعلان كے بعد اتنے دھماكے اور كارروائیاں ہو گئی ہیں كہ جنگ بندی كا اثر دكھائی ہی نہیں دیتا . اللہ ہم كو ان دھشتگردوں سے بچالے اور ان كو متی میں ملا دے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024