• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عالیہ، رنبیر کی دیوانی

شائع April 8, 2014
بولی وڈ اداکار عالیہ بھٹ فلم 'ہائی وے' کی سانگ ریکارڈنگ کے دوران۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار عالیہ بھٹ فلم 'ہائی وے' کی سانگ ریکارڈنگ کے دوران۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ کی چلبلی اداکار کے نام سے مشہور عالیہ بھٹ جن کے ساتھ ہر کوئی کام کرنے کا خواہشمند ہے بالآخر اپنی پسند کا اظہار کر ہی ڈالا۔

کرن جوہر کے چیٹ شو 'کافی ود کرن' میں عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ رنبیر کپور کی دیوانی ہیں۔

عالیہ نے کہا: 'میں رنبیر کپور کو بہت پسند کرتی ہوں۔ ان کی دیوانی ہوں، میں تو ان سے شادی بھی کرنا چاہتی ہوں'۔

اسی شو میں عالیہ کے ساتھ آئی تھیں اداکار پرینتی چوپڑا جنہوں نے اپنی پسند بتاتے ہوئے کہا 'مجھے سیف علی خان بہت پسند ہیں اور میں ان کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہوں'۔

پرينتی نے یہ بھی بتایا کہ وہ تو کرینہ کپور سے بھی اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ انہیں کرینہ کے شوہر سے محبت ہے۔ اس پر کرینہ نے کہا 'اٹس او کے'۔

اب انہوں نے یہ او کے کس دل سے کہا یہ تو کرینہ ہی بتا سکتی ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر وکاس بہل عالیہ اور شاہد کپور کو لے کر اپنی نئی فلم شاندار بنانے کے خواہشمند ہیں، جس کی شوٹنگ رواں برس اگست سے شروع ہوگی۔

وکاس کا کہنا ہے کہ شاہد کپور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اب میں عالیہ کو لینا چاہتا ہوں۔

تاہم ابھی ہم اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور اس وقت ہیروئن کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انھوں نے عالیہ بھٹ سے رابطے کو بھی کنفرم نہیں کیا، جبکہ عالیہ نے بھی اس حوالے سے تصدیق یا تردید کچھ نہیں کیا۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024