• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بُش کا نیا شوق

شائع April 7, 2014

امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے عراق اور افغانستان پر حملوں کے بعد ریٹارمنٹ تو لے لی مگر پھر بھی چین سے نہ بیٹھے، ٹیکساس کے ایک میوزیم میں سابق صدر کی بنائی گئی تصاویر نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں جبکہ جارج بش نے عالمی رہنماؤں کی جانب سے ملنے والے تحائف بھی نمائش کا حصہ بنائے ہیں۔

دیگر صدرو کے ساتھ ساتھ جارن ڈبلیو بش نے اپنی تصویر بھی بنائی ہے۔

سابق کولمبین صدر الوارو یوریب کے ساتھ بش کے تعلقات دوستانہ رہے۔

تبت کے رہنما دلائی لامہ کی تصویر بھی آرٹ آف لیڈر شپ کا حصہ ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے پورٹریٹ کے ساتھ بش دور حکومت کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔

ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کا پورٹریٹ۔

کینیڈین وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر بھی آرٹ آف لیڈرشپ کے نام سے منعقد کی گئی نمائش  میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

دیگر رہنماؤں کی طرح افغان صدر حامد کرزئی کو بھی اس نمائش میں دیکھا جا سکتا ہے۔

لاطینی، فرانسیسی، نائجیرین اور گھانا کے صدور کو نمائش میں دیکھنے کے لیے 16 ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔

یہی نہیں جارج بش نے پاکستان کے سابق صدر جنرل مشرف کو بھی کینوس پر خوبصورتی سے اتارا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

SYEDA SARA BATOOL Apr 07, 2014 05:40pm
saari cheezain ek taraf bush ne apney sahi expressions bnaey....