• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کا نیا چیمپئن

شائع April 7, 2014

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں سری لنکا نے ہندوستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھ وکٹوں سےشکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا نے سترہ اوورز اور پانچ گیندوں پر 131 رنز کا ہدف مکمل کرلیا جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔

سری لنکا نے انیس سو چھیانوے میں عالمی کپ جیتا تھا جس کے بعد اسے دو ہزار سات اور دو ہزار گیارہ کے عالمی کپ کے فائنل میں شکست ہوئی۔

سری لنکا دو ہزار نو اور دو ہزار بارہ کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھی ہارا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے  مہیلا جے وردھنے نے چوبیس  تھیسر اپریرا نے اکیس اور دلشان نے اٹھارہ رنز بنائے۔

سری لنکن کھلاڑی مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگا کارا دونوں ہی ریٹائر ہو رہے ہیں اور یہ ان کے کریئر کا آخری میچ تھا۔

سری لنکن ٹیم کی اس شاندار کامیابی میں اپنے آخری ٹی ٹوئینٹی میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے  کمارسنگا کارانے اہم کردار ادا  کیا جنہوں نے پینتیس گیندوں پر باون رنز کی میچ وننگ کھیلی جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
سری لنکن ٹیم کی اس شاندار کامیابی میں اپنے آخری ٹی ٹوئینٹی میچ میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے کمارسنگا کارانے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے پینتیس گیندوں پر باون رنز کی میچ وننگ کھیلی جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
سری لنکا نے سترہ اوورز اور پانچ گیندوں پر 131 رنز کا ہدف مکمل کرلیا جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔
سری لنکا نے سترہ اوورز اور پانچ گیندوں پر 131 رنز کا ہدف مکمل کرلیا جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔
شیربنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لائستھ ملنگا نے بارش کی مداخلت کے سبب تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو دوسر ے ہی اوور میں میتھیوز نے اجنکیا راہنے کو پویلین بھیج دیا۔

مہندر سنگھ دھونی کی بیک وقت تین آئی سی سی ٹائٹلز جیتنے والا پہلا کپتان بننے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

اگر انڈیا میچ جیت جاتا تو اس کے پاس کرکٹ کے تین بڑے مقابلوں کےٹائٹل جیتنے کا اعزاز ہوتا جن میں ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی بھی ہو سکتا تھا۔

کرکٹ کے دیوانوں نے سڑکوں پر اسکرین کا بھی اہتمام کر رکھا تھا۔

سری لنکا نے گذشتہ ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والا ایشیا کپ بھی جیتا تھا۔

کلاسیکرا، رنگنا ناتھ ہیراتھ اور میتھیوز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔