• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ججز نظربندی کیس میں مشرف عدالت طلب

شائع April 4, 2014
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف۔ فائل فوٹو
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ججز نظر بندی کیس میں آئندہ سماعت پر بذات خود پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

جمعہ کو سماعت کے موقع پر عدالت نے پرویز مشرف کے ضامنوں کو ان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹ پیش کی اور مؤقف پیش کیا کہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے پرویزمشرف کی آج کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرلی اور آئندہ سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

ججز نظر بندی کیس ریٹائرڈ جنرل کے خلاف درج ایک ایف آئی آر پر مبنی ہے جو اگست 2009 میں چوہدری محمد اسلم گھمن ایڈووکیٹ کی درخواست پر درج کی گئی۔

انہوں نے پولیس کو کہا تھا کہ وہ سابق صدر کے خلاف تین نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت 60 ججوں کو نظربند کرنے کے خلاف قانونی چارہ جائی شروع کریں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024