• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افغان الیکشن میں خواتین کی دلچسپی

شائع April 3, 2014

افغانستان کے انتخابات جو ہفتہ کے روز ہونے جارہے ہیں، اس مرتبہ ان کی ساتھیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ اس لیے کہ تین سو دیگر خواتین بھی صوبائی کونسل کی نشستوں کے لیے ملک بھر سے مقابلہ کررہی ہیں، یہ تعداد پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ ایک خاتون حبیبہ ساروبی جو بامیان صوبے کی سابق گورنر رہ چکی ہیں، نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

بین الاقوامی امداد کے ذریعے افغان خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کئی برسوں سے کی جانے والی کوششوں کے بعد بالآخر یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ خواتین افغانستان کی سیاست کا ایک اہم حصہ بن گئی ہیں، اگرچہ وہ زیادہ بااختیار نہیں ہیں۔

ایک قابلِ ذکر تبدیلی تو یہ آئی ہے کہ جلسوں کے دوران ڈائس سے خطاب کرنے والی خواتین میں بہت سے معروف قومی امیدواروں میں سے دو کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

تقریباً تین سو خواتین انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

آزاد الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ تعداد افغان تاریخ کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ یہاں تک کہ قدامت پرست صوبے میں بھی انتخابی امیدواروں کا دسواں حصہ خواتین ہیں۔

گزشتہ جمعرات کو مزارشریف کے جنوبی شہر میں ہزاروں مردوں کے ساتھ چند سو خواتین کی موجودگی سے حبیبہ ساروبی کو بے تحاشہ خوشی ہوئی تھی۔

اس سب کے باوجود افغان خواتین شکوک کا شکار ہیں کہ مغربی حکام کے افغانستان سے چلے جانے کے بعد کیا صورتحال ہوگی۔

افغانستان کی بہت سی خواتین کا خیال ہے کہ خواتین امیدواروں کی کامیابی سے یقینی طور پر خواتین کے کاز کو مدد ملے گی۔

افغانستان میں پانچ اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں نائب صدارت کی امیدوار حبیبہ سرابی ) اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک معاون خاتون کے ہمراہ شریک ہیں۔

اس انتخابات میں شریک خواتین امید کے چراغ ہیں، ان کی کامیابی سے خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک انتخابی جلوس کےدوران ایک خاتون نے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کی تصویر اپنے سکارف پر لگائی ہے۔

کابل میں خواتین آنے والے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ کے اندراج کے لیے جمع ہیں۔