• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

چلی میں زلزلہ، سونامی کا خطرہ

شائع April 2, 2014

جنوبی امریکی ملک چلی میں گزشتہ رات آنے والے آٹھ اعشاریہ دو شدت کے زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

زلزلے کے بعد چلی کے ساحلی علاقوں میں پانچ سے چھ فُٹ اونچی لہریں اٹھتی ہوئی دیکھی گئیں, چلی میں گزشتہ ہفتے بھی مختلف نوعیت کے زلزلے ریکارڈ کئے گئے تھے جن میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

زلزلے سے ایکیک شہر میں سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ متعدد مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زمینی رابطہ معطل ہوگیا ہے۔

چلی کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے بعد امریکی ریاست ہوائی کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد مزید آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں، جبکہ کچھ علاقوں سے سڑکوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

زلزلے کے بعد بحرالکاہل کی ساحلی پٹی پر واقع لاطینی امریکہ کے ملکوں پیرو، ایکواڈور،کولمبیا، پاناما اور کوسٹا ریکا میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے جو مزید چھ گھنٹے جاری رہے گی جبکہ چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں جاری سونامی کی وارننگ اب واپس لے لی گئی ہے۔

اس زلزلے کا مرکز چلّی کے شہر ایکیک سے شمال مغرب میں ننانوے کلومیٹرز کے فاصلے پر سطح سمندر میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

جبکہ ایکیک شہر میں خواتین کی جیل سے تین سو قیدیوں کے فرار ہونے کے بعدکئی علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔

اس خطے میں پچھلے دو ہفتوں سے مختلف شدت کے متعدد زلزلے آچکے ہیں، جن میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی ۔

چلی دنیا کے زلزلے والے علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں عام طور پر زلزلے جھٹکے محسوس ہوتے رہتے ہیں۔

بعض جگہوں پر آتشزدگی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔

دو ہزار دس میں یہاں آنے والے آٹھ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے نے پانچ سو سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنا دیا تھا اور چلی کو کروڑوں ڈالر کا مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا تھا۔