• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مشرف کیلئے 'محفوظ راستہ' یا 'انتقامی' معاملہ

شائع March 31, 2014
مشرف کے حامی ان کے حق میں تعرے لگارہے ہیں—اے ایف پی فوٹو۔
مشرف کے حامی ان کے حق میں تعرے لگارہے ہیں—اے ایف پی فوٹو۔

یہ ایک طویل انتظار تھا تاہم آخر کار پیر کے روز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر پانچ الزامات کی بنیاد پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سابق آرمی چیف کا احتساب ہونے جارہا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے اور اس حوالے سے مختلف قیاس آرئیاں بھی جاری ہیں۔

معاملے کے حوالے سے ڈان ڈاٹ کام نے مختلف افراد کی رائے اور تبصرے پر نگاہ ڈالی۔


فرد جرم منظور


آن لائن تبصرہ نگاروں کی بڑی تعداد نے اس پیشرفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ کچھ کا خیال ہے کہ مستقبل میں فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کے لیے یہ ایک واضح پیغام ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ تین مرتبہ فوجی بغاوت کا شکار ملک میں آئین کی حکمرانی کے لیے یہ ایک مثبت قدم ہے۔


مشرف کیلئے 'محفوظ راستہ' ؟


ایسی قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ مشرف کو باحفاظت ملک سے باہر بھیج دیا جائے گا جبکہ ایک ایسی فضاء پیدا کردی جائے گی جہاں تمام ملوث افراد کی جیت محسوس ہو۔


انتقام کا معاملہ؟


بعض عناصر کا یہ بھی خیال ہے کہ مشرف پر فرد جرم عائد کرنا غیر ضروری ہے کیوں کہ اس میں انتقام کا عنصر بھی شامل تھا۔ ان کے ٹرائل کو لوگ اس وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ اس کا انعقاد ایک ایسے موقع پر کیا جارہا ہے جب پاکستانی ریاست تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں مصروف ہے۔

اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان کے ٹرائل کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ کیا وہ لوگ درست ثابت ہوں گے جو مشرف کو ملک سے روانہ ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں یا پھر معاملہ کوئی اور رخ اختیار کرجائے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Apr 01, 2014 01:17am
اج‏ ‏جو‏ ‏کچھ‏ ‏بھی‏ ‏ھوا‏ ‏درست‏ ‏ھوا‏ ‏اچھا‏ ‏ھوا‏ ‏چونکہ‏ ‏ملک‏ ‏کی‏ ‏تاریح‏ ‏میں‏ ‏اپنی‏ ‏نوعیت‏ ‏کا‏ ‏پہلا‏ ‏مقدمہ‏ ‏ھے‏ ‏اس‏ ‏لئے‏ ‏اس‏ ‏پر‏ ‏ہر‏ ‏طرح‏ ‏کے‏ ‏تبصرے‏ ‏فطری‏ ‏عمل‏ ‏ھے‏ ‏اس‏ ‏میں‏ ‏خيرانی‏ ‏کی‏ ‏کوئی‏ ‏بات‏ ‏نہیں‏ ‏ہر‏ ‏کوئی‏ ‏اپنے‏ ‏انداز‏ ‏سے‏ ‏سوچتا‏ ‏ھے‏ ‏جو‏ ‏سب‏ ‏کاحق‏ ‏ھے‏ ‏لیکن‏ ‏میرے‏ ‏حیال‏ ‏میں‏ ‏مقدمے‏ ‏کو‏ ‏چلنا‏ ‏چاھیے‏ ‏اور‏ ‏حکومت‏ ‏کو‏ ‏کسی‏ ‏دباؤ‏ ‏میں‏ ‏نہیں‏ ‏آنا‏ ‏چاھیے‏ ‏اور‏ ‏عدالت‏ ‏کی‏ ‏ھر‏ ‏قسم‏ ‏کی‏ ‏مدد‏ ‏کرنا‏ ‏چاھیے‏ ‏اور‏ ‏اپوزیشن‏ ‏کو‏ ‏ ‏اس‏ ‏پر‏ ‏سیاست‏ ‏نہیں‏ ‏کرنا‏ ‏چاھیے‏ ‏اور‏ ‏عدلیہ‏ ‏کا‏ ‏ساتھ‏ ‏دینا‏ ‏چاھیے میں‏ ‏سزا‏ ‏کے‏ ‏حق‏ ‏میں‏ ‏نہیں‏ ‏لیکن‏ ‏مقدمہ‏ ‏کے‏ ‏حق‏ ‏میں‏ ‏ضرور‏ ‏ھوں‏ ‏اس‏ ‏مقدمہ‏ ‏سے‏ ‏ملک‏ ‏میں‏ ‏جمہوریت‏ ‏کو‏ ‏جڑ‏ ‏پکڑنے‏ ‏میں‏ ‏مدد‏ ‏ملیگی‏ ‏اور‏ ‏جمہوریت‏ ‏مضبوط‏ ‏ھوگی‏ ‏اور‏ ‏ملک‏ ‏ائندہ‏ ‏کیلئے‏ ‏‏"‏عزیز‏ھم‏ ‏وطنوں‏"‏‏ ‏کے‏ ‏حطرے‏ ‏سے‏ ‏محفوظ‏ ‏ھوجاینےگا‏ ‏ ‏
Ghulam Ali Soomro Apr 02, 2014 01:44pm
trial of mush is essential. if ns backs from this and allows mush to fly then politics of ns will end and he will be next zardari of panjab bcz people hate mush and ns have to satisfy peoples hatred by keeping mush behind the bars and punished as per his crimes.

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024