• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: کمسن بچی ریپ اور تشدد کے بعد ہلاک

شائع March 31, 2014
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر کے علاقے نیپئر میں پیش آیا، جبکہ مقتول بچی کی لاش ایک سیاسی جماعت کے دفتر سے ملی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر کے علاقے نیپئر میں پیش آیا، جبکہ مقتول بچی کی لاش ایک سیاسی جماعت کے دفتر سے ملی۔

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک پانچ سالہ کمسن بچی کو اغوا کرکے ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شہر کے علاقے نیپئر میں پیش آیا۔

سٹی ایس پی شیراز نزیر کا کہنا تھا کہ مقتول بچی اپنے ولدین کے ہمراہ اپنی نانی ملنے کے بعد سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے واپس آئی جس کے بعد وہ جمعہ کی شامل سے لاپتہ تھی۔

اس واقعہ کی رپورٹ پولیس میں درج نہیں کروائی گئی۔

نیپئر کے ایس ایچ او اعظم خان کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش بھیمپورا کے علاقےمیں نور بی بی کی عمارت کے قریب ایک سیاسی جماعت کے دفتر کی سیڑھیوں سے برآمد ہوئی، جو کچھ عرصے سے بند ہے۔

بعد میں بچی کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024