• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 136 کے انتخابات کالعدم

شائع March 26, 2014
الیکشن ٹربیونل نے ایڈوکیٹ احمد خان کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے ای سی پی  کو دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل نے ایڈوکیٹ احمد خان کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے ای سی پی کو دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور: الیکشن ٹربیونل نے آج بدھ کے روز ناروال میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سو چھتیس کے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس حلقہ میں دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 11 مئی کے عام انتخابات اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شجاعت احمد خان کامیاب ہوئے تھے اور ان کے مقدِ مقابل ایڈوکیٹ احمد خان ناکام ہوئے تھے۔

ایڈوکیٹ احمد خان نے الیکشن ٹربیونل میں اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ن لیگ کے شجاعت احمد نے دھاندلی کرکے اس حلقے سے کامیابی حاصل کی ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے درخواست گزار کا مؤقف درست تسلیم کرتے ہوئے مذکورہ حلقے کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا۔

فاضل بینچ کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دوران جعلی مہریں لگانے کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ISRAR MUHAMMAD Mar 26, 2014 05:04pm
حان‏ ‏صاحب‏ ‏اب‏ ‏کیا‏ ‏کہہ‏ ‏سکتے‏ ‏ھیں‏ ‏کیونکہ‏ ‏یہ‏ ‏اور‏ ‏اس‏ ‏پہلے‏ ‏ہری‏ ‏پور‏ ‏کے‏ ‏حلقے‏ ‏میں‏ ‏دھاندلی‏ ‏کی‏ ‏وجہ‏ ‏سے‏ ‏انتحابات‏ ‏کلعدم‏ ‏قرار‏ ‏دیۓ‏ ‏جاچکے‏ ‏ھیں‏ ‏باقی‏ ‏تمام‏ ‏انتحابی‏ ‏غزرداری‏ ‏کے‏ ‏تمام‏ فیصلے‏ ‏‏تعلیم‏ ‏اسناد‏ ‏یا‏ ‏دوسری‏ ‏وجوہات‏ ‏کی‏ ‏بنا‏ ‏پر‏ ‏کلعدم‏ ‏قرار‏ ‏دیئے‏ ‏گئے‏ ‏تھے‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024