• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سری لنکا اور پروٹیز کی کامیابی

شائع March 25, 2014

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے ایک یکطرفہ میچ میں سری لنکا نے ہالینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو دو رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے آخری گیند پر دو رنز سے فتح اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ دو قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا اور صرف 42 رنز پر تین جنوبی افریقی بلے باز ڈگ آؤٹ میں موجود تھے۔

ہاشم آملا اور جے پی ڈومینی نے اننگ کو سنبھالا دیا اور اسکور کو 97 تک پہنچا دیا، آملا 41 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

کیوی اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگ کا آغاز کرتے ہوئے 57 رنز کی شراکت قائم کی، گپٹل آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کچھ ہی دیر بعد برینڈن میک کولم بھی چار رنز بنانے کر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقی بلے باز ڈومینی کو جارحانہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہالینڈ کی ٹیم سری لنکا کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم تاریخ کے کم ترین سکور 39 پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز اور اجنتھا مینڈس نے تین، تین جبکہ لاستھ مالنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے ہدف بآسانی پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کسال پریرا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تلکارتنے دلشان نے 12 اور مہیلا جائے وردنے نے 11 رنز بنائے جبکہ اینجلو میتھیوز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔