• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، الف سے ی تک

شائع March 20, 2014

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اپنی تمام تر چکا چوند کے ساتھ شروع ہوچکا ہے اور کل پاکستان اور ہندوستان کے درامیان میچ سے اس ایونٹپیش خد مت ہے راؤنڈ کا آغا ز ہو جائے گا اس سلسلے میں قارئین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے کرکٹ کی ایک منفرد الف،ب پیش خدمت ہے۔

ا=انگلینڈ، بابائے کرکٹ جو صدیوں سے کرکٹ کھیلتا آ رہا ہے لیکن کبھی کوئی بڑا اعزاز اپنے نام نہیں کرپایا تھا یہاں تک کہ 2010 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنا

آ= آفریدی، پاکستان کا سپر اسٹار شاہد آفریدی جس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان 2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتا

ب=برینڈن میک کولم، ٹی ٹوئنٹی طرز میں سب سے زیادہ 1959 رنز بنانے والے بیٹسمین

پ=پاکستان، 2009 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فاتح۔ آج تک ایونٹ کے ہونے  والے تمام ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کے سیمی فائنل کھیلنے والی واحد ٹیم

ت=تلکارتنے دلشان، سری لنکا کے اوپننگ بلے باز، مسلسل دو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہارنے کے بعد اب فتح کے متمنی

ٹ=ٹام کوپر، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014 کے پہلے تنازع کا مرکزی کردار۔ نیدرلینڈز نے ٹام کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے ایک کھلاڑی کو زخمی قرار دیا

ث=ثناء میر، پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان، اس مرتبہ کوئی بڑا اپ سیٹ کرنے کی خواہشمند

ج= جنید خان، پاکستان کا نوجوان تیز باؤلر، ڈیتھ اوورز میں باؤلنگ میں مہارت کا حامل

چ= چوکوں اور چھکوں کی برسات اس طرز کو کھیل کے دیگر فارمیٹس سے ممتاز کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام جوق در جوق میدانوں کا رخ کرتے ہیں

ح=حفیظ، پاکستان کا  ٹی ٹوئنٹی کپتان جو 2012 میں سیمی فائنل کی شکست کا داغ دھونے کے لیے تیار ہے

خ=خوش و خرم، جو 2007 میں ہندوستان، 2009 میں پاکستان،2010 میں انگلستان اور 2012 میں ویسٹ انڈیز تھا، یعنی چیمپئن بننے کے بعد

د=دھونی، ہندوستان کا کپتان مہندر سنگھ دھونی 7 سال بعد ایک مرتبہ پھر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اٹھانے کی تمنا دل میں لیے ہوئے بنگلہ دیش میں موجود

ڈ=ڈی کوک، جنوبی افریقہ کا معصوم صورت لیکن انتہائی باصلاحیت و بے رحم بلے باز

ذ=ذوالفقار بابر۔ پاکستان کا 'ترپ کا پتہ' بنگلہ دیش کی اسپن وکٹوں 'ذولفی' بہت اہم ثابت ہوگا

ر= رویندر جدیجا ۔ ہندوستان کا آل راؤنڈر اور بڑے ٹورنامنٹس کا کھلاڑی۔ چیمپئنز ٹرافی 2013 کی کارکردگی دہرانے کا خواہاں

ز=زمبابوے، جس نے 2007 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو شکست دے کر حیران کیا تھا

ژ=ژاں-پال دومنی، جنوبی افریقہ کا آل راؤنڈر، پروٹیز کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے

س=سعید اجمل، بلاشبہ دنیا کا بہترین اسپنر اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا گیندباز

ش=شکیب الحسن، میزبان بنگلہ دیش کی امیدوں کا مرکز و محور

ص=صہیب مقصود، پاکستان کے نوجوان ستاروں میں سے ایک، بڑے اسٹیج پر بڑی کارکردگی کی توقعات وابستہ

ض=ضعیف، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014 کا ضعیف یعنی عمر رسیدہ  ترین کھلاڑی آسٹریلیا کے بریڈ ہوگ، جو  43 سال کی عمر میں کھیلیں گے

ط=طلحہ، کریئر کے ابتدائی مراحل ہی میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل نوجوان باؤلر محمد طلحہ

ظ=ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم، چٹاگانگ۔ جہاں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کئی مقابلے کھیلے جائیں گے

ع=عمر گل، ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا پاکستانی تیز باؤلر

غ=غل، جو میدان میں موجود ہزاروں تماشائی ہر لگنے والے چھکے، چوکے اور ہر گرنے والی وکٹ پر مچاتے ہیں

ف=فف دو پلیسی، جنوبی افریقی کپتان، بڑے مقابلوں میں ہارنے کی جنوبی افریقی روایت توڑنے کے لیے کوشاں

ق=قطار۔ وہ لمبی قطار بلکہ قطاریں جن میں لگ کر شائقین کرکٹ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ٹکٹ خریدے

ک=کمار سنگاکارا، اپنے کریئر کے آخری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں چیمپئن بننے کے خواہشمند

گ=گیل ، ٹی ٹوئنٹی طرز کا سب سے جارح مزاج بلے باز، ویسٹ انڈیز اعزاز کے کامیاب دفاع کے لیے کرس گیل کی کارکردگی پر انحصار کرے گا

ل= لاستھ مالنگا، دور جدید میں یارکرز کا بادشاہ، سری لنکا کا لاستھ مالنگا، جس کی موجودگی سری لنکا کو اعزاز کے لیے بہترین امیدوار بناتی ہے

م= میتھیوز: سری لنکا کے سب سے اہم آل راؤنڈر، اور اس ایونٹ میں فتح کے لیے سری لنکا ان پر بہت حد تک انحصار کرے گا

ن=نرائن، ویسٹ انڈیز کا سنیل نرائن دنیا کا خطرناک ترین اسپنر اور ٹی ٹوئنٹی طرز میں عالمی نمبر ایک

و=ویراٹ کوہلی، ٹورنامنٹ کا سب سے خطرناک بلے باز، ہندوستان کی اعزاز جیتنے کی سب سے بڑی امید

ہ= ہانگ کانگ، جو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ذریعے اپنے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا آغاز کررہا ہے

ی=یووراج سنگھ، ہندوستان کا طوفانی بیٹسمین اور آل راؤنڈر، جس کے چھ گیندوں پر لگائے گئے چھ چھکے کبھی کوئی نہ بھلا سکے گا