• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جعلی ڈگری پر ن لیگ کے ایم پی اے نااہل قرار

شائع March 18, 2014
سردار محمد خان جتوئی۔ فوٹو بشکریہ پنجاب اسمبلی ویب سائٹ۔
سردار محمد خان جتوئی۔ فوٹو بشکریہ پنجاب اسمبلی ویب سائٹ۔

اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی-259 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے سردار محمد خان جتوئی کو جعلی ڈگری کے باعث منگل کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

سردار محمد خان جتوئی کے خلاف درخواست سردار سمیع اللہ خان نے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائی تھی۔

مسلم لیگ ن کے فاتح امیدوار نے عام انتخابات میں 44 ہزار 460 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سمیع اللہ کو شکست سے دوچار کیا تھا جنہوں نے 40 ہزار 348 ووٹ حاصل کیے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے الیکشن ٹریبونل نے منڈی بہاالدین کے حلقہ این اے-108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے اعجاز چوہدری کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024