• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایک بادشاہ کا غضب اور ایک عورت کی طاقت

شائع March 17, 2014 اپ ڈیٹ May 9, 2014
وہ صرف نامرد نہیں بزدل بھی تھے- چونکہ خود کبھی کسی کے ساتھ وفادار نہیں رہے لہٰذا اپنی بیویوں پر بھی بھروسہ نہ کر سکے
وہ صرف نامرد نہیں بزدل بھی تھے- چونکہ خود کبھی کسی کے ساتھ وفادار نہیں رہے لہٰذا اپنی بیویوں پر بھی بھروسہ نہ کر سکے

یہ تین حصّوں پر مشتمل کہانی کا پہلا حصّہ ہے، دوسرا اور تیسرا حصّہ پڑھنے کے لئے کلک کریں-


اس سے پہلے کہ شہرزاد کی کہانی شروع کی جاۓ، مجھے ان دو طاقتور باشاہوں کی داستان سنانے دیں، جن میں سے ایک ہر رات کسی عورت سے شادی کرتا، صبح ہونے پر اسکا سر قلم کروا دیتا- کیوں؟

اگر آپ بادشاہ کے درباریوں سے پوچھیں گے تو وہ یہی جواب دیں گے کہ انکی بیویوں نے انسے بیوفائی کی تھی اس لئے-

کہانی شروع ہوتی ہے چھوٹے بھائی، سمرقند کے بادشاہ شاہ زمان سے- اس نے اپنی بیوی کو اپنے غلام کے ساتھ دیکھا اور اسی لمحے تلوار کے ایک ہی وار سے دونوں کے ٹکڑے کردیے-

اسکا بھائی شہریار جس کی حکومت ہندوستان سے چین تک پھیلی ہوئی تھی، اس سے عظیم بادشاہ تھا چناچہ اس سے بھی بڑا المیہ اسکا منتظر تھا- اس نے باغ میں اپنی ملکہ اور دس داشتاؤں کو غلاموں کے ساتھ 'مشغول' دیکھا-

صدمے سے بےحال ہوکر اس نے اپنا تخت و تاج چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا اور اپنے بھائی کو بھی ایسا کرنے کے لئے آمادہ کیا- انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس وقت تک اس پوری دنیا میں گھومتے رہیں گے جبتک انہیں اپنے ہی جیسا کوئی بدنصیب نہیں مل جاتا-

آخر کافی آوارہ گردی کے بعد انہیں اپنے جیسا ایک بدنصیب مل ہی گیا، لیکن وہ کوئی کمزور انسان نہ تھا بلکہ ایک طاقتور اور زبردست جن تھا-

وہ جن اپنی عورت کو سات تالوں میں مقفل رکھتا تھا پھر بھی عورت نے اسے پانچ سو ستر بار دھوکہ دیا، اور ہر دھوکے کی نشانی اس نے ان مردوں کی انگوٹھیوں کی شکل میں محفوظ کر رکھی تھی-

اس فہرست میں دونوں بھائیوں کا بھی اضافہ ہوگیا اور ان دونوں کی انگوٹھیاں بھی عورت نے ایک دھاگے میں باندھ کر رکھ لیں-

وہاں سے نکلنے کے بعد دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے سے کہا کہ ہمیں عورتوں کے بغض سے پناہ ڈھونڈنی چاہیے، اور پھر دونوں شہریار کی سلطنت واپس آگئے- شہریار اپنے تخت پر بیٹھا اور وزیر اعظم کو ملکہ کو قتل کردینے کا حکم دیا- اس کے بعد اس نے ان تمام داشتاؤں اور غلاموں کے بھی سر قلم کروا دیے جنہیں اس نے باغ میں عریاں رقص کرتے دیکھا تھا-

لیکن ان سب کے بعد بھی اسکے دل کو تسلی نہ ہوئی، اس نے اپنے وزیر کو ایک دلہن لانے کے لئے کہا اور صبح جلاد کے ہاتھوں اس غریب کا سر قلم کروا دیا- یہ سلسلہ تین سال تک چلتا رہا، اسکی عوام نے اس ظلم کے خلاف احتجاج کیا، بادشاہ پر لعنت بھیجی، اور خدا سے اسکی تباہی کی دعائیں مانگیں-

عورتیں مشتعل ہوگئیں- مائیں فریاد کرنے لگیں- والدین اپنی بیٹیوں کو لے کر وہاں سے کوچ کرنے لگے حتیٰ کے وہ دن آگیا جب وہاں ایک بھی جوان لڑکی نہ بچی سواۓ دو کے، وہ دونوں وزیر اعظم کی بیٹیاں : شہرزاد اور دنیازاد تھیں-

کہانی کا یہ رخ آپ بادشاہوں خوشامدیوں کے مونہہ سے سنیں گے جن کا غلبہ تمام درباروں پر ہوتا ہے- لیکن اگر آپ کو کہانی کا دوسرا رخ سننا ہے تو ان خاندانوں سے سنیں جن کی بیٹیاں بادشاہ کی خونی پیاس کی بھینٹ چڑھ گئیں-

وہ آپ کو بتائیں گے کہ دونوں بادشاہ دراصل نامرد تھے-انہیں کسی عورت سے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی ، لیکن تخت و تاج کے ایک وارث کے لئے عوام کے بےپناہ دباؤ میں آکر انہوں نے شادی کی حامی بھر لی، یہ سوچ کر کہ انہیں ایک ایسی عورت گی جو افشا نہیں کرے گی-

انہیں ایسی عورت مل بھی جاتی، کیوں کہ اکثر عورتوں کی شادی نامردوں سے ہو جاتی ہے اور تمام عمر اپنے خاوندوں کی جوانمردی کی تعریفیں کرتے گزار دیتی ہیں-

لیکن وہ صرف نامرد نہیں تھے، ساتھ ہی بزدل بھی تھے- اور چونکہ وہ خود کبھی کسی کے ساتھ وفادار نہیں رہے تھے چناچہ وہ اپنی بیویوں پر بھی بھروسہ نہ کر سکے، اور بلآخر انہوں نے بھی وہی راستہ اپنایا جو ان جیسے بزدل مرد اپناتے ہیں: تشدد کا راستہ-

وہ اپنی آرامگاہ سے باہر تو بادشاہ تھے، مگر اندر چوہوں سے بھی بدتر تھے- چونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ راز کسی پر کھلے چناچہ انہوں نے اپنی ہر دلہن کو جلاد کی تلوار کے وار سے خاموش کردیا-

تین سال تک یہی سب چلتا رہا اور پھر ایک دن انہیں شہرزاد کی شکل میں اپنا مقابل مل ہی گیا- وہ خوبصورت تھی ، ہوشیار تھی، اس نے کتابیں پڑھی تھیں، اس کے پاس ایک ایسا ہنر تھا جو کسی مرد کے پاس نہیں ہوسکتا، اور وہ تھی طاقت، ایک عورت کی نرم و نازک طاقت-

اس کی بہن دنیازاد بھی اسی کی طرح ہوشیار اور خوبصورت تھی، اور اپنی بہن کی طرح عورت کی طاقت سے واقف تھی اور اسکا استعمال بھی خوب جانتی تھی-

ان دونوں نے مل کر بادشاہ شہریار کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا-

لیکن انکا باپ وزیر اعظم بھی ایک مرد ہی تھا، وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ نرم و نازک طاقت آخر چیز کیا ہے اور اس سے ایک زبردست بادشاہ کو کیسے شکست دی جاسکتی ہے-

جب شہریار نے اسے اپنی بیٹیاں شادی کے لئے پیش کرنے کا اشارہ دیا تو وزیر کے پاس آسان ترین راستہ یہی تھا کہ سلطنت سے فرار ہوجاۓ-

شہرزادے اس آزمائش کے لئے تیار، سچ تو یہ ہے کہ وہ اسی دن سے اس موقع کا انتظار کر رہی تھی جب سے بادشاہ نے اپنی خامی چھپانے کے لئے معصوم عورتوں کا خون بہانہ شروع کیا تھا-

اس نے اپنے والد سے کہا، "میرا مشورہ ہے کہ آپ میری شادی بادشاہ سے کردیں، یا تو میں فتحیاب ہو کر زندہ رہوں گی یا پھر مرنے سے پہلے اسے تباہ کر جاؤں گی"-

"تم نہیں جانتیں کہ کیا مانگ رہی ہو"، وزیر نے کہا، "میں تمہارا باپ ہوں، میں اپنی بیٹی کو موت کی جانب جاتے ہوۓ نہیں دیکھ سکتا، اپنی ماں سے کہو سامان باندھے، ہم بھی دوسروں کی طرح یہ ملک چھوڑ دیں گے"-

"نہیں، میرا خون ان سینکڑوں مظلوم عورتوں سے قیمتی نہیں جو اس پاگل بادشاہ کی کی انا پر قربان کر دی گئیں"، شہرزادے نے جواب دیا،"میں بھی شاید انہی کی طرح ماری جاؤں لیکن اس سے پہلے میں اس مکروہ کھیل کو ختم کر کے جاؤں گی"-

"تم بادشاہ کے غضب سے واقف نہیں ہو، لیکن میں جانتا ہوں کیونکہ میں اسکا وزیر ہوں"، وزیر اعظم نے کہا-

"میں بادشاہ کے غضب سے تو آشنا نہیں لیکن ایک عورت کی ذہانت سے واقف ہوں"، شہرزادے نے جواب دیا-

"مجھے اس نیک کام کے لئے تیار کریں، وہ مجھے مار سکتا ہے تو مار دے، میں ایک شہید کی موت مروں گی"

اس سے پہلے کے ہم کہانی آگے بڑھائیں میں آپ کو ایک راز بتانا چاہتا ہوں، ایک عورت کی نرم و نازک طاقت کے آگے ہر مرد، نامرد بن جاتا ہے- یہ ذہنی کمزوری ہے، جسمانی نہیں- اور تمام مردوں میں یہ کمزوری موجود ہوتی ہے-

جاری ہے …..

انگلش میں پڑھیں


یہ تین حصّوں پر مشتمل کہانی کا پہلا حصّہ ہے، دوسرا اور تیسرا حصّہ پڑھنے کے لئے کلک کریں-


انور اقبال، واشنگٹن ڈی سی سے ڈان کے نامہ نگار ہیں-

ترجمہ: ناہید اسرار

انور اقبال
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

waqar masood khan Mar 18, 2014 04:08pm
aik accha mozooo aur mazboot kahani , agli qist ka intezar hay.......waqar masood khan
Ali Tahir Mar 18, 2014 09:04pm
My God! What was this??? I can't believe this honestly. Should I praise that this story is sooo touching... OR should I criticize it due to some bold topic or issue is being discussed. I don't know what to say. But one thing for sure I will be eagerly waiting for the next episode.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024