تھری عوام کی مشکلات
تھر پارکر میں خشک سالی اور بیماریوں سے پریشان عوام نے نقل مکانی شروع کردی، ہسپتالوں میں غذائی قلت کے شکار مریض بچوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔
دوسری طرف تھر کے صحرا میں حکومتی بے حسی نے مشکلات کو اس قدر بڑھا دیا ہے کہ متاثرہ افراد نقل مکانی کر کے شہروں کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ بے یار و مددگار جگہ جگہ پڑاؤ ڈالے بیٹھے ہیں۔
متاثرین نے کہا ہے کہ ان کے پاس کھانے کیلئے ہی کچھ نہیں وہ بیمار بچوں کا علاج کیسے کرائیں۔