• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

امن کی پکار

شائع March 11, 2014

کراچی: تحریک انصاف کی جانب سے امن کے فروغ کیلئے مزار قائد پر لگ بھگ 23 ہزار شمعوں کو روشن کیا گیا۔ پاکستان میں امن مذاکرات سے بہت امیدیں وابستہ ہیں لیکن مسلسل دہشتگردی کی وارداتوں سے بات چیت کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔

جبکہ کراچی حالیہ مہینوں میں شدت پسندانہ کارروائیاں کی لپیٹ میں ہے، ایک اندازے کے مطابق شدت پسند شہر کے بیس فیصد حصے پر اثر و رسوخ بڑھا چکے ہیں۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کی روشنیوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے مزید ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

عمران خان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ بات چیت کے حامی ہیں۔ وہ ماضی میں مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ پاکستان کو قبائلی علاقوں سے فوج کو واپس بلا لینا چاہیے۔