• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انڈیا میں انتخابی مہم کا آغاز

شائع March 8, 2014

انڈیا میں انتخابی مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور ہر شعبہ زندگی میں اس کے اثرات نظر آرہے ہیں، اس بار سیاسی جماعتوں نے اپنی مہم کیلئے کچھ نئے رنگ ڈھنگ بھی اپنائے ہیں، جس کی ایک مثال گاڑیوں کو مختلف سیاسی جماعتوں کے پرچموں کے رنگ میں رنگنا بھی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپتھ  کے مطابق ملک میں 81 کروڑ چالیس لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

ہندوستان میں الیکشن کمیشن نے  لوک سبھا کے انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پارلیمانی انتخابات کا یہ عمل نو مرحلوں پر مشتمل ہوگا جو سات اپریل سے شروع ہو کر 12 مئی کو مکمل ہوگا۔

ہندوستانی پارلیمان کی 543 نشستوں میں سے حکومت سازی کے لیے 272 اراکین کی حمایت ضروری ہے۔ اس وقت حکمران جماعت کے نوجوان رہنما راہول گاندھی ایک طرف انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ’بی جے پی‘ کی جانب سے وزارت عظمٰی کے اُمیدوار نریندر مودی سیاسی مہم کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔

یہ تعداد یورپ کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے اس لیے انھیں دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کہا جا رہا ہے۔

توقع ہے کہ نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔

حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزارت عظمٰی کے اُمیدوار نریندر مودی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ہفتے کچھ علاقائی جماعتوں نے بھی ’بی جے پی‘ سے سیاسی الحاق کا اعلان کیا۔

ہندوستان کے موجودہ وزیراعظم منموہن سنگھ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے پر عملی سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے۔