• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہندوستان: ڈاکیارڈ میں گیس لیک ہونے سے نیوی افسر ہلاک

شائع March 7, 2014
ممبئی ڈاکیارڈ ، فائل فوٹو رائٹرز
ممبئی ڈاکیارڈ ، فائل فوٹو رائٹرز

نئی دہلی: ممبئی ڈاکیارڈ میں جمعہ کو جہاز کی تعمیر کے دوران گیس لیک ہونے کے نتیجے میں ایک ہندوستانی بحریہ کے افسر ہلاک اور دیگر کارکن بیمار ہو گئے۔

سرکاری مازاگان ڈاک لمیٹڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گیس سے متاثرہ کارکنوں کو علاج کے لیئے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان بحریہ کے لیئے بنایا جانے والے جہاز کی آزمائش کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کے یونٹ میں خرابی کے باعث گیس لیک ہوئی۔

گزشتہ ہفتے بحریہ کے دو افسران ممبئی کے ساحل پر ایک تربیتی مشق کے دوران آبدوز میں آگ لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔

پچھلے مہینے ہندوستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈی کے جوشی نے اس واقعے اور حالیہ سالوں میں دیگر واقعات کے باعث استعفٰی دے دیا تھا۔

گزشتہ اگست کو بحریہ کی روسی ساختہ ڈیزل آبدوز آئی این ایس سندھورکشک میں دھماکے سے آگ پکڑ لی اور ممبئی پورٹ میں ڈوب گئی اس واقعے میں اٹھارہ نیوی ملازم ہلاک ہو گئے تھے۔

دسمبر میں روسی ساختہ سٹیلتھ جنگی بحری جہاز آئی این ایس تلوار ہندوستان کے مغرب میں ایک ٹرالر سے ٹکرا گیا تھا جس میں ماہی گیر سوار تھے۔ یہ 27 ماہی گیر پانی میں جا گرے تھے جنہیں بعد میں بچالیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024