• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

برازیل کارنیول کی رونق

شائع March 5, 2014 اپ ڈیٹ March 6, 2014

برازیل میں رنگا رنگ کارنیول پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، ہزاروں فنکاروں کے رقص اور پرفارمنس سے سجی پریڈ دیکھنے کے لیے مقامی افراد کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد ریو ڈی جنیرو میں جمع ہے۔

شوخ و چنچل رنگوں کے منفرد ملبوسات پہنے فنکار سب کا دل جیت رہے ہیں۔

کہیں ایک گروپ جنگلیوں کے روپ میں ہے تو کہیں دیو ہیکل فلوٹس پر گانے گاتے اور رقص کرتے کردار توجہ کا مرکز ہیں۔

پریڈ میں جگ مگ کرتے فلوٹس بھی لائے گئے، جنہیں ڈیزائنرز نے بے حد خوبصورتی سے سجایا تھا۔

رنگارنگ پریڈ میں سامبا اسکولز  کے ہزاروں فنکاروں کی فارمنس نے لوگوں کو سحر زدہ کردیا۔

رنگ برنگے لباس پہنے ان بچوں نے حیران کن کرتب بھی دکھائے، کچھ نے ہوا میں اڑ کر سب کو حیران کیا تو کسی نے ڈھول بجا کر اور گانے گا کر خوشی کا اظہار کیا۔

کارنیول میں اسکول کے بچوں نے خصوصی تقریب سجائی جس میں گانوں پر رقص کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

پریڈ میں فنکاروں کے فن کو دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین موجود تھے جنہوں نے دل کھول کر داد دی ۔

برازیل میں ہر سال منعقد کیے جانے والے اس میلے کا شمار دنیا کے سب سے بڑے اور دلکش میلوں میں کیا جاتا ہے۔

برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیریو میں سالانہ کارنیول کی چمک دمک سے جگمگا اٹھا۔

اس موقع پر ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی جس میں میوزک بینڈز نے ڈھول بجائے گانے گائے اور رقص کیا۔