• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

پاکستان نے بنگلہ دیش کو چت کردیا

شائع March 5, 2014

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایشیا کپ کے ایک میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ منگل کو میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جارحانہ اننگ نے پاکستان کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

پاکستان بنگلہ دیش کے صرف تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر سکا۔

آفریدی کے کریز پر آنے سے قبل پاکستان کا مطلوبہ رن ریٹ دس رن سے زائد تھا تاہم فواد عالم کے ساتھ 69 رنز کی شراکت کے باعث پاکستان کی میچ میں واپسی ممکن ہوئی۔

پہلی وکٹ کے لیے پاکستانی اوپنرز احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے 97 رنز جوڑے۔

عمر اکمل نے کریز پر پہلے سے موجود فواد عالم کے ساتھ ملکر آخری اوور میں ہدف کو مکمل کرتے ہوئے پاکستان کو یادگار فتح سے ہمکنار کروادیا۔

بوم بوم آفریدی نے صرف 18 گیندوں پر تیز ترین نصف سینچری کرکے بنگالیوں کے چھکے چھڑا دیئے۔

میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بنگلہ دیش کے انعام الحق اپنی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

شاہد آفریدی کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ میں فتح کے ساتھ پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے، یہ میچ گرین شرٹس ہفتے کے روز سری لنکا کے خلاف کھیلیں گے۔

محمد حفیظ کے علاوہ پاکستان کا کوئی بھی باؤلر بنگلہ دیشی بلے بازوں کے سامنے نہ ٹک سکا اور دباؤ میں لانے پر ناکام رہا۔

بنگلہ دیشی بیٹسمینوں نے اختتامی اوورز میں بھی پاکستانی باؤلرز کی جم کر پٹائی کی اور آخری دس اووروں کے دوران 121 رنز بنا ڈالے۔

کپتان مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن کے درمیان شراکت نے بنگلہ دیشی اسکور 300 سے زائد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

باون کے انفرادی اسکور پر محمد حفیظ مومن الحق کی باؤلنگ پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی اننگ اس وقت لڑکھڑاتی نظر آئی جب مصباح الحق4 اور صہیب مقصود 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔