• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

اسلام آباد دھماکوں کے بعد

شائع March 4, 2014

اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ میں واقع کچہری میں پیر کی صبح دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان سمیت کم سے کم گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ایف ایٹ کچہری میں ہونے والے خود کش حملوں سے متعلق از خود نوٹس لے لیا ہے۔

جبکہ وکلا کی تنظیم نے ملک بھر میں ججوں اور وکلا کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تحریک طالبان پاکستان نے ان دھماکوں سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی فہرست میں لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے۔

اس موقع پر لوگ ایک دوسرے کو گلے لگا کر تسلی دیتے رہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں کو کچہری میں داخل ہونے سے روک رکھا تھا۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ عدالت کے احاطے میں ہوا، جبکہ دوسرا ایک جج کے چمبر کے قریب کیا گیا۔

طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں اور اس کارروائی سے ٹی ٹی پی کا کوئی تعلق نہیں۔

ہلاک شدگان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی گھروں کو روانہ کرنے کی غرض سے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

دہشت گردی کی واردات کے ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔

وکلا کی تنظیم نے آج  پورے ملک میں یومِ سوگ اور احتجاج کا اعلان کیا جس کے دوران بار کونسلز کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

فائرنگ اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت احمد اعوان سمیت 11 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے مذمتی بیان میں اسلام آباد میں حفاظتی انتظامات میں سکیورٹی اداروں کی ناکامی پر خدشات کا اظہار کیا۔

دھماکے اور فائرنگ کی بعد کچہری میں پولیس کی اسپیشل فورس کو تعینات کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں سے بیشتر وکلا ہیں اور ہسپتال میں بھی بڑی تعداد میں وکلا دکھائی دیے۔

اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور لواحقین ایک دوسرے کو تسلی دیتے رہے۔