• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'عرفان خان جراسک پارک کے مالک'

شائع March 2, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

بولی وڈ کے سٹار عرفان خان 'جراسک پارک' سیریز کی چوتھی فلم میں اہم کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ویب سائیٹ پر ایک خبر میں بتایا گیا کہ جراسک پارک کے ارب پتی مالک پٹیل کے کردار کے لیےعرفان خان کی گزشتہ نومبر سے سٹوڈیوز کے ساتھ بات چیت جاری تھی۔

تاہم ہندوستان ٹائمز اب ان کو یہ کردار ملنے کی تصدیق کر رہا ہے۔

فلم ' جراسک ورلڈ' سے جڑے ایک انتہائی قریبی ذرائع نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی میڈیا کے کچھ حلقوں میں خبروں کے برعکس فلم میں عرفان کا کردار منفی نوعیت کا نہیں۔ 'وہ فلم میں پارک کے مالک کا کردار ادا کریں گے'۔

عرفان خان نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انتہائی محتاط رویہ اختیار کیا اور بتایا 'سٹوڈیوز کی اجازت ملنے تک ان کا تبصرہ کرنا درست نہیں ہو گا'۔

خیال رہے کہ جراسک پارک سیریز کی چوتھی فلم جون 2015 میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

فلم کے ہدایت کار کولن ٹریوورو ہوں گے جبکہ کاسٹ میں کرس ریٹ، برائس ڈیلاس ہاورڈ، جیک جانسن اور نک جانسن شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024