• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ بیوٹیز کی آمدنی

شائع March 1, 2014

بولی وڈ میں ایک سے بڑھ کر ایک باصلاحیت اور خوبصورت ہیروئن موجود ہے اور ان میں سے چند بولی وڈ بیوٹیز ایسی بھی ہیں جنہیں ہر ڈائریکٹر منہ مانگے معاوضے پر بھی کاسٹ کرنے کو تیار رہتے ہیں، چند ایک کے بارے میں اس فوٹو البم میں جانتے ہیں۔

دیسی گرل پریانکا چوپڑہ جو بولی وڈ کی اسٹار ہیروئن ہونے کے ساتھ ساتھ اب انٹرنیشنل پوپ اسٹار بھی ہیں ان کا معاوضہ بھی ان کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اوپر کی جانب سفر کر رہا ہے، کہا جاتا ہے کہ پریانکا نے فلم 'زنجیر' میں اپنے رول کے لئے 9 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔

مسلسل فلاپ فلمیں دینے کے باوجود کرینہ کپور کی مارکیٹ ویلیو میں کوئی کمی نہیں آئی اور فلم نگری کے اندرونی ذرائع کہتے ہیں کہ بیبو نے فلم 'ہیروئن' میں کام کرنے کے لئے 8 کروڑ روپے وصول کئے۔

میگا ہٹس کے بعد بولی وڈ کی ملکہ کہلائی جانے والی دپیکا پڈوکون فی فلم 4 کروڑ وصول کر رہی ہیں، ان کی قسمت کا ستارہ عروج پر ہے اس لئے یہ ممکن ہے کہ دپیکا آنے والے وقت میں اپنا معاوضہ مزید بڑھا دیں۔

کترینہ کیف چاہے ٹیلنڈڈ اداکارہ نہ ہوں لیکن اس بات سے ان کے معاوضے پر کوئی فرق نہیں پڑا، کیٹ ہر فلم اور انڈورسمنٹ کے لئے 4 کروڑ سے بھی زیادہ لے رہی ہیں۔

شاہ رخ خان کے ساتھ ہٹ فلم 'رب نے بنادی جوڑی'سے اپنے فلمی کریرو کی کامیاب شروعات کرنے والی انوشکا شرما کا معاوضہ بھی بڑھتا گیا اور اب انوشکا ایک فلم کرنے کے 1 سے 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جبکہ مختلف برانڈز کی انڈورسمنٹ اس کے علاوہ ہے۔

'ڈرٹی پکچر' پر بہترین اداکار کے تمام ایوارڈز سمیٹنے والی ودیا بالن ایک فلم یا انڈورسمنٹ کا معاوضہ 2 کروڑ سے کچھ زیادہ ہی لیتی ہیں۔

دبنگ گرل سوناکشی سنہا بھی تیز رفتاری سے بولی وڈ میں کامیابی کی سیڑھیاں طے کر رہی ہیں، سوناکشی  فی الحال ایک فلم کے لئے 1 کروڑ معاوضہ لے رہی ہیں۔