• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تھائی لینڈ: اسکول بس کو حادثہ، 15 افراد ہلاک

شائع February 28, 2014
فوٹو—بشکریہ مل آن لائن
فوٹو—بشکریہ مل آن لائن

بینکاک: تھائی لینڈ کے مشرق میں پولیس کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کے روز 'پکنک' کے لیے جانے والی ایک اسکول بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تیرہ بچوں سمیت کم سے کم پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح پراچن بوری کے علاقے میں ڈبل ڈیکر بس اور اٹھارہ ویل والے ٹرک کے درمیان تصادم سے تیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 10 سے چودہ سال ہیں جو پکنک منانے کے لیے شمال مشرقی صوبے ناکھون راتچسیمہ سے 'ریزورٹ' والے شہر پتایا جارہے تھے۔

پولیس لیفٹننٹ کرنل کنوکنرل انکارن تھموجرن نے فون پر بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تیرہ بچے اور دو ٹیچرز شامل ہیں اور تیس سے زائد زخمیوں کو تین قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہوسکتا ہے کہ بس کے بریک 'فیل' ہوں یا ڈرائیو سو رہا ہو'۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثےعام ہیں جن میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارےِ صحت کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اب تک ملک میں تقریباً 38 اعشاریہ ایک فیصد ٹریفک حادثوں میں ایک لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024