• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بھوت ناتھ' کی واپسی'

شائع February 26, 2014

دو ہزار آٹھ میں بننے والی بولی وڈ کی کامیاب فلم 'بھوت ناتھ' کے سیکوئل 'بھوت ریٹرنز' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم 'بھوت ناتھ' میں بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے بھوت کے روپ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

سیکوئل فلم 'بھوت ریٹرنز' تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی جا رہی ہے۔

بگ بی کی اس فلم میں اس بار کہانی ہے نئی، لیکن ہنگامہ ہوگا وہی پرانا، آئے گا حماقتوں کا ایسا طوفان، جو سب کو کھلکھلا کر ہنسنے کا موقع دے گا۔

رام گوپال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں حسینہ منیشا کوئرالہ، جے ڈی چکراورتی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

بھوت ناتھ ریٹرنز کے ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے اس مرتبہ تماشائیوں کو بھرپور تفریح ملے گی۔

یہ بھوت گیارہ اپریل کو ڈرانے کے ساتھ ساتھ ہنسانے آرہا ہے۔