• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ایشیاء کپ: گرین شرٹس کی ناکامی

شائع February 26, 2014

ایشیاء کپ 2014 کے افتتاحی میچ میں پاکستان سری لنکا سے جیتتے جیتتے ہار گیا، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ بنگلا دیشی شہر فتح اللہ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں 297 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کا مجموعی اسکور چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 121 رنز ہوگیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عمر گل، شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جلد ہی اگلے آنے والے بلے باز شاہد آفریدی اور کریز پر موجود مصباح بھی آؤٹ ہوگئے جس سے پاکستانی امیدوں نے دم توڑنا شروع کردیا۔

پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا تاہم شرجیل 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

ایک موقع پر پاکستان کو 50 گیندوں پر 58 رنز درکار تھے اور کپتان مصباح الحق کے ہمراہ عمر اکمل کی شاندار شراکت جاری تھی تاہم عمر غیر ذمہ دارانہ شاٹ مارکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد دیگر بلے باز بھی اسی راہ پر گامزن ہوگئے۔

سری لنکن ٹیم کو ابتدا میں ہی کسال پریرا کا نقصان اٹھانا پڑا جو 14 رنز بنانے کے بعد عمر گل کا شکار بنے۔

اس سے قبل فتح اللہ کے شاہب عثمان علی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے 12ویں ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کی جانب سے لستھ ملنگا 5 جبکہ سرنگا لکمل دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں رہے۔

تھری مانے نے تجربہ کار کمار سنگاکارا کے ساتھ مل کر ٹیم کو سنبھالا دیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 161 رنز جوڑے۔

اس شراکت کا خاتمہ گل نے 67 رنز بنانے والے سنگاکارا کو آؤٹ کر کے کیا جبکہ کچھ دیر بعد ہی سعید اجمل نے سنچری بنانے والے لہیرو تھری مانے کی وکٹیں بکھیر دیں، تھری مانے نے اس اننگ کے دوران گیارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

سری لنکا نے پاکستان کو ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے دی ہے۔