• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیسٹیول آف کارنیول

شائع February 24, 2014

دنیا بھر میں اس وقت سالانہ کارنیول کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد شامل ہو رہے ہیں، تقریبات سترہ روز تک جاری رہیں گی جس میں لوگوں نے مختلف اقسام کے روپ دھار رکھے ہیں۔

برازیل میں سالانہ کارنیوال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ راؤ ڈی جینرو میں ہر طرف جشن کا سماں ہے۔

شہر بھر میں پچاس سے زائد پارٹیز کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں ہر طرف موسیقی کی دھنوں پر نوجوان رقص کرتے نظر آتے ہیں۔

کارنیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سیاح ریو ڈی جینرو پہنچے ہیں۔

سرکس، آرٹ، موسیقی یہ سب کارنیول کا حصہ ہیں جس میں شرکت کرنے والے لوگ خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

بولیویا میں موسیقی کے سالانہ میلے کا آغاز ہوا، جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے چھ ہزار موسیقار بولیویا پہنچے ہیں۔

موسیقی کا یہ میلا بولیویا میں سالانہ کارنیوال کا حصہ ہے، رنگ برنگی لباس پہنے موسیقاروں نے جب موسیقی کے آلات چھیڑے تو نوجوان جھومے بغیر نہ رہ سکے۔

اٹلی میں سالانہ کارنیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں افراد وینس امڈ آئے،  کارنیوال کا اہم حصہ فلائٹ آف اینجل دیکھ کر لوگ خوب محظوظ ہوئے۔

کارنیول کی تقریبات سترہ روز تک جاری رہیں گی جس میں لوگوں نے مختلف اقسام کے روپ دھار رکھے ہیں۔

کسی نے لگائے ماسک تو کسی نے دھارا مختلف روپ اور کوئی چہروں کو پینٹ اور آرٹ کے ملاپ سے سجایا  ہوا نظر آیا۔

کیا بچے کیا جوان حتیٰ کہ بوڑھے بھی سالانہ کارنیول کا حصہ بننے جا پہنچے۔