• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

انجلینا جولی مہنگی ترین اداکار

شائع February 24, 2014
ہالی وڈ اداکار انجلینا جولی آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہیں۔- اے ایف پی فوٹو
ہالی وڈ اداکار انجلینا جولی آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہیں۔- اے ایف پی فوٹو

لاس اینجلس: معروف امریکی اداکارانجلینا جولی دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکار بن گئی ہیں۔

سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی اداکار نے کئی معروف میل سٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اوران کا نام ٹاپ ٹین ہائیسٹ پیڈ فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز پر مرد اداکاروں کا راج قائم ہے لیکن انجلینا جولی نے ہالی وڈ کی روایت تبدیل کر دی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق انجلینا جولی تین کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے ساتھ نہ صرف سال بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی خاتون سٹار رہیں۔

بلکہ کمائی کے اعتبار سے کئی معروف اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ ٹین کی فہرست میں بھی جگہ بنائی ہے، اس سے پہلے اس فہرست میں میل سٹارز کا ہی غلبہ رہا ہے۔

خیال رہے کہ جولی اس سال اپنے پرستاروں کے لیے ایک نئے روپ میں نظر آنے والی ہیں۔

ہالی وڈ کی نئی ایکشن، ایڈونچر، ڈرامہ تھرلر فلم 'میلفسنٹ' کا مداحوں کو انتظار ہے جس میں اینجلینا جادوگرنی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

بحیثیت پروڈکشن ڈیزائنر دو آسکر ایوارڈز جیتنے والے ہدایت کار رابرٹ اسٹارمبرگ کی یہ فلم افسانوی کہانیوں پر مبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے۔

جس میں جولی سمیت ایلی فیننگ، شارلٹو کوپلے، برینٹن تھوائیٹس، میرانڈا رچرڈسن اور سیم رائلے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈون ہین اور جوئے روتھ کی پروڈیوس کردہ اس ایڈونچر فینٹسی فلم کی کہانی ڈزنی کلاسک سلیپنگ بیوٹی کی وِلن میلفسنٹ کے گرد گھومتی ہے جو دراصل ایک خوبصورت نوجوان لڑکی تھی۔

تاہم جنگل میں اپنی پُرامن سلطنت کو حملہ آوروں سے بچاتے ہوئے دھوکا دہی اور غداری کے بعد پتھر دل بن جاتی ہے اور پھر سلطنت کے نئے بادشاہ کی بیٹی اروڑا پر جادو کر دیتی ہے۔

بیس کروڑ ڈالرز کے بجٹ سے بننے والی ایکشن و ایڈونچر سے بھر پور یہ فلم 'میلفسنٹ' والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت رواں سال 30 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024