سلمان حسیناؤں پر مہربان

شائع February 22, 2014 اپ ڈیٹ February 24, 2014

بولی وڈ کے سدا بہار غیر شادی شدہ افراد کی فہرست بنائی جائے تو دبنگ خان سلمان سب سے اوپر کھڑے ہوں گے۔ ذاتی زندگی میں تو وہ شادی کے بندھن سے بندھ کر کسی حسینہ کی زلفوں کے اسیر بننے کیلئے تیار نہیں تاہم فلمی پردے پر وہ کئی ہیروئنز کا کریئر ضرور بنا چکے ہیں، ایسے ہی چند اداکاراؤں کا احوال جانتے ہیں۔

ڈیزی شاہ نے بولی وڈ میں اپنا کریئر سلمان خان کے مدمقابل فلم 'جے ہو' میں کام کرکے کیا، وہ حال ہی میں کہہ چکی ہیں ان کا کریئر سلمان خان کی مہربانی سے آگے بڑھا ہے حالانکہ ماضی میں وہ فلموں میں کام کرنے والی بیک گراﺅنڈ ڈانسر تھیں، جو سلمان خان کی ایک فلم 'میں نے پیار کیوں کیا' میں بھی ڈانس کرچکی ہیں۔

بگ باس سکس سے شہرت حاصل کرنے والی حسینہ ثناء خان کا بولی وڈ کریئر بھی سلمان خان کی مہربانی کا نتیجہ ہے، دبنگ خان نے ہی ثناء کو اپنی فلم 'جے ہو' میں اہم کردار میں لیا، سلمان نے بگ باس سکس کے دوران ثناء کو فلموں میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

سلمان خان نے ہی سوناکشی سنہا کو 'دبنگ' میں متعارف کروایا جس کے بعد وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ ان کی سادگی نے بولی وڈ کو متاثرکیا ہے، سوناکشی اپنے کریئر کی کامیابی کا زیادہ تر کریڈٹ سلمان خان کو ہی دیتی ہیں۔

سنیہا اولال بولی وڈ میں سلمان خان کی فلم 'لکی' کے ذریعے ہی داخل ہوئیں، اس وقت انہیں ایشوریہ رائے بچن کا ہم شکل بھی مانا جاتا تھا، تاہم یہ اداکار بولی وڈ میں تو کمال نہیں دکھا سکیں اور آج کل ٹولی وڈ میں زیادہ مصروف ہیں۔

زرین خان کی بولی وڈ میں موجودگی بھی سلمان خان کی ہی مرہون منت ہے، دبنگ اسٹار نے اس حسینہ کو اپنی فلم 'ویر' میں متعارف کرایا اور اس وقت انہیں کترینہ کیف سے مماثلت کے باعث کافی توجہ بھی ملی۔