• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

تھری اور فور جی لائسنس کی نیلامی اپریل میں

شائع February 21, 2014
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام میں اس وقت 13 کروڑ سے زائد موبائل فون زیر استعمال ہیں۔ فائل فوٹو
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام میں اس وقت 13 کروڑ سے زائد موبائل فون زیر استعمال ہیں۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی رواں سال اپریل میں ہو گی جس سے پاکستان کے غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ تھری جی لائسنس 295 ملین ڈالر جبکہ فور جی لائسنس کی مالیت 210 ملین ڈالر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہو گی کہ لائسنس مکمل ادائیگی پر فروخت کیئے جائیں یا پھر آدھی رقم کی ادائیگی اور بقیہ رقم پانچ سال کی اقساط میں حاصل کی جائے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام میں اس وقت 13 کروڑ سے زائد موبائل فون زیر استعمال ہیں۔

ملکی ٹیلی کام انڈسٹری کو 2004 میں ڈی ریگولیٹ کیا گیا تھا اور اس میں اتصالات جیسی بڑی غیر ملکی کمپنیوں نے بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024