• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بے بو جاسوس بنیں گی

شائع February 20, 2014
بولی وڈ اداکار کرینہ کپور خان جاسوس خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار کرینہ کپور خان جاسوس خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ فلموں ایجنٹ ونود اور قربان میں جاسوس خاتون بن کر خود کو منوانے والی اداکار کرینہ کپور خان کو ایک بار پھر جاسوس بننے کی آفر ہوئی ہے ۔

سرداری بیگم اور زبیدہ جیسی شاندار فلمیں بنانے والے ہدایت کار شیام بینگل اب ایک حقیقی کردار پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔

فلم دوسری جنگ عظیم کی جاسوس خاتون نور عنایت خان پر بنائی جائے گی جس کے لئے شیام کا ماننا ہے کہ اس روپ میں کرینہ سے زیادہ بہترین اور ڈوب کر اداکاری کسی اور کے بس کی بات نہیں۔

فلم کی شوٹنگ پیرس، جرمنی اور برطانیہ میں ہوگی، اب دیکھنا یہ ہے کہ قربان اور ایجنٹ ونود میں ایسا ہی کردار ادا کرنے کے بعد اس فلم کیلئے کرینہ ہاں کرتی ہیں یا کسی مجبوری کا بہانہ بنا کر انکار کر دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور لیکمی فیشن ویک 2014 کے گرینڈ فائنل شو کی شو سٹاپر ہوں گی یعنی کرینہ کپور تمام فیشن ماڈلز کو لیڈ کریں گی۔

کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز کو پا کر بہت خوش ہیں اور آرگنائزرز کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔

لیکمی فیشن ویک میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور اس حوالے سے ممبئی میں اداکاروں کی بھی نیوز کانفرنسز جاری ہیں، فیشن شو 12 مارچ سے 16 مارچ تک جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024